الیکٹرانک میڈیکل کارڈ

الیکٹرانک میڈیکل کارڈ

Pratomigranti » دستاویزات » الیکٹرانک طبی کارڈ » یہ کیا ہے اور ایکٹویشن کا طریقہ کار
logo pratomigranti.it

الیکٹرانک میڈیکل کارڈ

الیکٹرانک میڈیکل کارڈ ایک پلاسٹک کارڈ ہے، جو کہ مفت ہے اور اس کے ذریعے قومی طبی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔ توسکانہ صوبہ کی جانب سے تمام شہریوں کو یہ قومی طبی خدمات کا کارڈ بھیجا جاتا ہے جس کی مدت 6 سال کے لئے ہے، یا پرمیسو دی سجورنو کی مدت کے برابر ہوتی ہے۔

اس کارڈ میں، بذریعہ چھوٹی چپ، ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ موجود ہوتا ہے جو کہ آپ کو عوامی انتظامیہ کی فراہم کردہ خدمات حاصل کرنے کی سہولت دیتے ہیں جس میں آپ کی پرائیوسی کا مکمل احترام کیا جائے گا۔

ڈاکٹر یا بچوں کے ڈاکٹر کے پاس جانا ، فارمیسی سے دوائی لینا، لیبارٹری میں ٹیسٹ کروانے کے لئے بکنگ یا ہسپتال یا ازل کلینک میں سپیشلٹ کے کنٹرول کروانے کے لئے یہ کارڈ لازم ہے۔

ایکٹرانک میڈیکل کارڈ کے استعمال

طبی الیکٹرانک کارڈ مختلف سروسز کے لئے استمعال کیا جا سکتا ہے:

  • طبی کارڈ: اس کارڈ میں آپ کی ایناگرافی ڈیٹا فوری طور پر حاصل کئے جا سکتےہیں (نام، جگہ اور تاریخ پیدائش اور فسکل کوڈ) اور اسے طبی ادروں میں خدمات، فارمسی میں کچھ ادا کردہ ادویات کی واپس اخراجات، وغیرہ  کے لئے استعمال کیا جاتا سکتا ہے؛
  • فسکل کوڈ: یہ ایک ایسا دستاویز ہے جو کہ ٹیکس ایجنسی کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے جس کہ ذریعے تمام لوگوں ٹیکس ادائیگی کے بارے میں تشخیص کی جا سکتی ہے؛ 
  • بیماری اور یورپین انشورنس کارڈ (TEAM) : یہ میڈیکل انشورنس کی طرح استمعال ہوتا ہے۔  یورپین یونین کے دوسرے ممالک میں طبی اداروں میں ضرورت پڑنے کی صورت میں یہ کارڈ استمعال کیا جائے گا ؛ جو کہ 2005 سے  پرانے فارم 111 کی جگہ استمعال ہو گا۔
  • قومی خدمات کارڈ: اس کارڈ کے ذریعے اپنی ذاتی طبی معلومات محفوظ کی جا سکتی ہیں جو کہ سرو‎سز کے دوران طبی اداروں میں استمعال کی جائیں گی اور عوامی انتظامیہ کی آن لائین سروسز کے لئے بھی استمعال کی جا سکتی ہیں۔

 

آخری تجدید: جمعرات 30 مارچ 2017
- Inizio della pagina -
Il progetto Pratomigranti è sviluppato con il CMS ISWEB® di Internet Soluzioni Srl www.internetsoluzioni.it