فسکل کوڈ

فسکل کوڈ

Pratomigranti » دستاویزات » فسکل کوڈ
logo pratomigranti.it

فسکل کوڈ

طبی کارڈ میں فسکل کوڈ موجود ہے ، جو کہ اب مکمل طور پر پرانے پلاسٹک فسکل کوڈ کے کارڈ کی جگہ تبدیل ہو چکا ہے۔ 

فسکل کوڈ ، سولہ حروف کا کوڈ ہے، جس میں حروف اور نمبر شامل ہیں، جو کہ سرکاری اور انتظامی عوامی دفاتر میں شناخت کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

فسکل کوڈ ان وجوہات کے لئے ضروری ہے:

  • مقامی طبی سروس میں اندراج کروانا؛
  • ملازم کے طور پر بھرتی ہونا؛
  • ذاتی کاروبار شروع کرنا؛
  • ​کنٹریکٹ کروانا ( کرائے، فروخت۔۔۔)؛
  • اپنا بینک اکاوئنٹ کھلوانا؛

اور بہت کچھ۔۔۔۔

 غیر یورپین ممالک کا بیرون شہری

​غیر یورپین ممالک کے شہری کو اٹلی میں (ملازمت یا ذاتی کاروبار) کام کی بناء پر داخل ہونا  یا اٹلی میں خاندان بلانے کے لئے،  امیگریشن کی واحد کھڑکی کا کاروائی کے دوران ، اجازت نامے پر فسکل کوڈ درج نہ  ہونے کی صورت میں  ٹیکس جمع ہونے والے دفتر سےسب سے پہلے   عارضی فسکل کوڈ  مانگیں گے۔

​اٹلی میں داخل ہونے کے 8 دن کے اندر، غیرملکی شخص کو امیگریشن کی واحد کھڑکی میں پرمیسودی سجورنو کی درخواست پیش کرے گا ، جس میں  یہ کھڑکی ٹیکس جمع کرنے والے دفتر میں اس شخص کے پاس موجودہ عارضی فسکل کوڈ یا اس کی توثیق کے لئے درخواست بھیجیں گے۔ واحد کھڑکی کی جانب سے ہر حال میں شہری کو فسکل کوڈ کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے۔

 اٹلی میں غیریورپین شہری کی موجودہ رہائش

اٹلی میں باقاعدہ مقیم غیرملکی شہری ، جس کے پاس فسکل کوڈ موجود نہ ہو،  وہ بذریعہ خود درخواست یا مختارنامے کے ساتھ کسی دوسرے شخص کو، ٹیکس جمع ہونے والے دفتر میں بھیج سکتا ہے۔ اپنے خاندان کے دیگر افراد کے لئے بھی درخواست دی جا سکتی ہے۔

پیش کردہ دستاویزات

  • جاری مدت پرمیسو دی سجورنو؛
  • جاری مدت پاسپورٹ کی نقل کاپی؛

پرمیسو دی سجورنو موجود نہ ہونے کی صورت میں:

  • کونسلیٹ کا شناختی سرٹیفکیٹ ( جو کہ اپنے ذاتی ملک کی کونسلیٹ کی جانب سے جاری کیا گیا ہو)؛
  • جاری مدت پاسپورٹ کی نقل کاپی؛

نقل

کارڈ  گم، چوری یا خراب اور پڑھنے کے لائق نہ ہونے کی صورت میں، اس کی نقل کارڈ کے لئے درخواست دی جا سکتی ہے۔ نقل کارڈ کے لئے ازل طبی ادارے یا ٹیکس جمع کروانے دفتر میں درخواست جمع کروائی سکتی ہے۔  کارڈ کی نقل وصول نہ ہونے کی صورت میں، ٹیکس جمع کروانے دفتر میں  جا کر اپنے رہائش پتے کی و‍‍‌ضاحت کریں۔ 

کوائف میں تبدیلی

نام یا خاندانی نام تبدیل ہونے کی صورت میں، کسی بھی ٹیکس جمع کرنے والے دفتر میں فسکل کوڈ میں تبدیلی کے لئے درخواست دی جا سکتی ہے،  اور اپنے تبدیل شدہ شناختی کارڈ اور قانونی دستاویز، جس پر قانونی طور پر تبدیلی کی و‍ضاحت کی تصدیق کی گئی ہو، پیش کرنا ہوں گے۔ 

غلط کوائف

فسکل کوڈ پرغلط اینا گرافی کوائف درج ہونے کی صورت میں، اسے استعمال تو کیا جا سکتا ہے لیکن سرٹیفکیٹ یا پلاسٹک کارڈ یا/اور طبی کارڈ نیا بنوانے یا اس میں تبدیلی کے لئے درخواست دینا ہو گی۔

کہاں جائیں

ٹیکس ایجنسی - Agenzia delle Entrate
دفتر پتہ
Via Rimini
, 17
 - 59100
 Prato
 PO
فیکس0574 499540
ای میلdp.prato.uptprato@agenziaentrate.it
PEC: dp.prato@pce.agenziaentrate.it
اوقات کارسموار سے لے کر جمعہ 12.45 -8.30 ؛ منگل اور جمعرات 16.45 - 14.20

امدادی خدمات اور نوٹس، آدائیگی کارڈ، بے قاعدگی کے باری میں آگاہی اور پیسوں کی واپس لوٹانے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے ذاتی اپوائمنٹ بک کروائی جا سکتی ہے ۔

 نقشہ پر پتہ دیھکیں ( نئی کھڑکی کھولیں)

آخری تجدید: منگل 13 دسمبر 2016
- Inizio della pagina -
Il progetto Pratomigranti è sviluppato con il CMS ISWEB® di Internet Soluzioni Srl www.internetsoluzioni.it