غیر ملکی شہریوں کے لئے طبی سروس

غیر ملکی شہریوں کے لئے طبی سروس

Pratomigranti » شہر میں رہنا » صحت » طبی سروس
logo pratomigranti.it

غیر ملکی شہریوں کے لئے طبی سروس

اٹلی کے ملک میں وہ لوگ جن کےپاس باقاعدہ پرمیسودی سجورنو ہو اور ان کےانحصار خاندان کے اراکین کو طبی امداد دی جاتی ہیں۔   بے قاعدہ غیر ملکیوں کو  بنیادی علاج، بیماری اور حادثے کی صورت میں طبی مدد دی جاتی ہے۔

نیشنل طبی سروس میں غیر ملکیوں کا اندراج

 ان غیرملکی شہریوں کو نیشنل طبی سروس میں اندراج کروانا لازم ہے:

  1. جن کے پاس پرمیسودی سجورنو ہو اور وہ کام کرتے ہوں یا بے روزگاروں کی فہرست میں شامل ہوں، جو کہ باقاعدگی کے منتظر ہوں؛
  2. باقاعدہ رہائش پذیر ہوں؛
  3.  پرمیسودی سجورنو کی تجدید  کی درخواست (ملازمت یا ذاتی کاروبار، خاندانی وجوہات، سیاسی پناہ، گود لینا، ذمے کرنا، شہریت، مذہبی وجوہات کی بناء پردی گئی  ہو ) ؛
  4. غیرملکی اپنے خاندان کے اراکین کے انحصار ہوں جو کہ پوائنٹ 1،2 اور 3 ہیں۔

اندراج کی بناء یہ سہولیات دستیاب ہیں۔۔۔۔

  • خاندانی ڈاکٹر کی منتخب اور بچوں کا ڈاکٹر؛
  • کلینک، شپشلیٹ اور گھر میں عام ڈاکٹری کنٹرول  کروانا (ٹکٹ فیس ادا کرنا ہو گی)؛
  • ہسپتال میں داخل ہونا؛
  • حفاظتی ٹیکے لگوانا؛
  • خون کے ٹیسٹ کروانا (فیس ادا کرنا ہو گی)؛
  • ایکس رے ٹیسٹ کروانا (فیس ادا کرنا ہو گی)؛
  • الٹراسائونڈ ٹیسٹ کروانا (فیس ادا کرنا ہو گی)؛
  • ادویات خریدنا ( فیس ادا کرنا ہو گی)؛
  • طبی بحالی کروانا ( فیس ادا کرنا ہو گی)؛

غیر یورپین یونین ممالک کے بے قاعدہ غیر ملکی شہری (ایس ٹی پی کارڈ)

وہ لوگ جن کے پاس پرمیسو دی سجورنو نہ ہو، انہیں ضروری طبی علاج کا حق حاصل ہے، جس میں مسلسل علاج بھی شامل ہے۔ علاج کروانے کے لئے ''ایس ٹی پی کارڈ''  عارضی موجودہ غیر ملکی، اوزل ہسپتال میں  ضروری لینا ہو گا۔ اس ایس ٹی پی کارڈ کی مدت 6 مہینے کے ہے اور اس کی تجدید کروائی جا سکتی ہے۔

ایس ٹی پی کارڈ کی بناء پر یہ سہولیات دستیاب ہیں۔۔۔

  • بنیادی طبی مدد حاصل کرنا؛
  • ایمرجنسی حالت میں ہسپتال  اور ڈے ہسپتال میں داخل ہونا؛
  •  بیماری یا حادثے کی صورت میں ، کلینک اور ہسپتال میں  ایمرجنسی یا ضروری، یا مسلسل علاج کروانا؛

​نوٹ : علاج کے لئے پبلک اتھارٹی یعنی پولیس کو رپورٹ نہیں کی جائی گی۔ پولیس صرف  (عوامی تحفظ یا  اور مذید سنجیدہ حالات کی بناء پر) مریض کی رپورٹ مانگ سکتے ہیں جیسے کہ اٹالین شہریوں کے لئے بھی کیا جاتا  ہے۔

یورپین یونین کے شہری کا طبی سروس میں اندراج نہ ہونا (ای این آئی کارڈ)

یورپین یونین کے شہری،  جو کہ یورپی معاشی سروس اور سوئڑزلیند کے گروپ میں شامل ہوں،  سماجی یا معاشی مشکلات اور نیشنل طبی سروس میں اندراج کروانے کے ناقابل ہونے کی صورت میں، وہ ایی این ائی کارڈ حاصل کرنے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

​ اگرمعاشی مسائل کی وجہ سے فیس ادایئگی نہ کی جا سکے تو ، ازل ہسپتال میں خود تصدیق سرٹیفکیٹ  میں علاج کے پیسے اور درکارکردہ ضروری دستاویزات نہ ہونے کی تفصیلات پیش کرنا ہوں گی۔

شہریوں کو بیماری یا حادثے کی صورت میں کلینک اور ایمرجنسی ، یا ضروری اورمسلسل علاج کی گارنٹی دی جاتی ہے اور انفرادی اور اجتماعی صحت کی حفاظت کے لئے اور بیماری سے  بچاؤ کی ادویات کے پروگراموں میں توسیع کی گئی ہے۔

خاص طور پر ان چیزوں کی گارنٹی دی جاتی ہے:

  • اٹالین شہری خواتین کی طرح،  بے قاعدہ غیرملکی خواتین کے حمل اور میٹرنٹی کے مساوی رویے کا تحفظ  ؛
  • نابالغ کی صحت کا تحفظ؛
  • موجودہ قانون سازی  کے مطابق اوراجتماعی  بیماریوں سے بچائو کے لئے حفاظتی ٹیکے؛
  • متعدی اور پھیلنے والی بیماریوں کی تشخیص اور بچائو کا علاج؛
  • منشیات کے انحصاروں کے لئے طبی بچائو اور بحالی کا علاج۔

  شہری کو اپنے علاج کے لئے اخراجات ادا کرنا ہوں گے لیکن صرف معاشی وسائل نہ ہونے کی صورت میں فیس معاف کی جائے گی، طبی علاج کے اخراجات اٹالین شہریوں کے برابر ہیں۔

ٹیلی فون پر دفتر خارجہ سے معلومات حاصل کریں ، فون 0574 807121/807122

آخری تجدید: جمعہ 02 اگست 2019
- Inizio della pagina -
Il progetto Pratomigranti Ŕ sviluppato con il CMS ISWEB« di Internet Soluzioni Srl www.internetsoluzioni.it