چائینا سے حالیہ طور پر واپس آنے والے افراد یا ممکنہ طورپر کورونا وائرس وبائی بیماری میں مبتلا مریضوں کے ساتھ رابطہ کے بارے میں معلومات

COVID-19

logo pratomigranti.it
صحت

چائینا سے حالیہ طور پر واپس آنے والے افراد یا ممکنہ طورپر کورونا وائرس وبائی بیماری میں مبتلا مریضوں کے ساتھ رابطہ کے بارے میں معلومات

04.03.2020

1۔ زیادہ سے زیادہ پانی اور صابن یا الکوہل جیل سے ہاتھ صاف کریں۔ اپنی آنکھیں، ناک اور منہ کو ہاتھ مت لگائیں، ہاتھ صاف نظر آنے کے باوجود بھی جیل الکوہل استمعال کریں، (30 سیکنڈ کے لئے) یا صابن اور پانی (60 سیکنڈ کے لئے) زیادہ سے زیادہ کریں۔

2۔ الکوہل یا کلورین سے بنی ہوا جراثیم مارنے والی دوائی سے تمام جگہیں صاف کریں اور اپنے کمروں میں مناسب ہوا کی آمد و رفت کو یقینی بنائیں۔

3۔ ہر بار کھانسی یا چیھنک کے لئے ناک اور منہ پر رومال رکھیں یا اپنی کہنی کو موڑ کر اپنے سامنے رکھیں۔  

4۔ ڈاکٹر کی اجازت کے بغیر انیٹی بائوٹیک یا انیٹی وائرل دوائیوں کا استعمال مت کریں۔

5۔ ایسے لوگوں کے ساتھ قریبی رابطے سے پرہیز کریں جن کو شدید سانس کی بیماریاں ہوں، اور کوشش کریں کہ اپنے اور  ان کے درمیان  تقریباّ ایک میٹر کا فاصلہ رکھیں، اس کے علاوہ ہسپتال میں داخل غزیز یا جاننے والوں کے ساتھ کم سے کم ملاقات کریں۔

6۔ صرف اپنی بیماری کے خدشے  یا دوسرے بیمار لوگوں کی مدد کے دوران ماسک کا استمعال کریں۔

7۔ اگر آپ کو بخار ، نزلہ یا کھانسی ہو تو ایمرجنسی ، ہسپتال یا طبی اداروں میں مت جائیں، اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

8۔ اگر آپ کا کوویڈ۔19 بیماری میں مبتلا لوگوں سے رابطہ ہوا ہو یا وبائی بیماری والے علاقوں یا طبی قید کورانٹین جگہوں سے کم از کم 14

دنوں سے واپس آئے ہوں، طبی اداروں کی جانب سے ان فون نمبر پر کال کریں:

055 54 54 777 > Asl Toscana Centro
050 95 44 44 > Asl Toscana Nord Ovest 
800 57 95 79 > Asl Toscana Sud Est

9۔ آپ کو بخار یا سانس کی تکلیف ہونے کی صورت میں اپنے ڈاکٹر کے مشورے کے ساتھ طبی اداروں میں کنٹرول اور ہسپتال میں داخل ہونے والی اپوائمنٹ وغیرہ کے لئے دوبارہ پروگرام کی تیاری کروائیں۔ 

10۔ پالتو جانور کورونا وائرس نہیں پھیلاتے ہیں۔ جانوروں کو چھونے کے بعد ہمیشہ اپنے ہاتھ دھونا  صحتی طور پر بہترین  طرزعمل ہے۔  

23.02.2020

21 فروری 2020 ، قانون نمبر 1 کے تحت ،وزارت صحت نے 21 فروری 2020 سے حقاظتی طبی قوانین تیار کیے ہیں تا کہ کوویڈ 19 کورونا وائرس کی وبائی بیماری کے پھیلا‌‌ؤ سے بچا‌‎‌ؤ کیا جاسکے۔

 

کورونا وائرس بیماری کے پھیلاؤ کے خطرے کی بناء پر ، پراتو کے کمونے نے خاص طور پر  توسکانہ صوبائی طبی ادارے کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے قومی اور علاقائی صحت کے احکام کے لئے  تمام ضروری اقامات کو اپنانے میں آسانی کے لئے سہولیات تیار کی ہیں۔
 

اس بناء پر،طبی ادارے نے 141 خاندانوں کو زیر نظر رکھا ہوا ہے، اور تقریباء 1300 افراد جو کہ چائینا سے واپس آئے ہیں، فون اور گھروں میں کنٹرول کے ذریغے لوگوں کی صحت کے بارے میں باقاعدگی سے معلومات لی جا رہی ہیں۔

 

یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ وہ افراد جو کہ چائینا سے واپس آئے ہیں، انہوں نے خود، رضاکارانہ طور پر اپنے گھروں میں حفاتی تنہائی اقامات اختیار کیے ہیں۔
 

21 فروری سے، وزارت صحت اور صوبا توسکانا کی جانب سے نئے اقامات کی پیروائی کے احکامات جاری کئے ہیں

1) ایسے افراد جن کا رابطہ اس بیماری میں مبتلا مریضوں کے ساتھ ہوا  ہے، ان کے لئے لازم ہے کہ وہ کورانتیا (حفاظتی طبی علیحدگی ) اخبتار کریں جس میں فعال نگرانی کی جائے گی۔  ازل طبی ادارے کی جانب سے صرف ان لوگوں کے لئے یہ کنٹرول کیے جائیں گے جو کہ کورونا وائرس کی وباء میں مبتلا ہوئے ہوں۔.

2) وہ افراد جو کہ چائینا سےکم از کم 14 دنوں سے واپس آئے  ہوں، (متاثر علاقوں سے) انہیں لازم ہے کہ اس نمبر پر فون کریں 545477 055 ، اپنے باقاعدہ اعتباری رہائش کے بارے میں بتائیں (ان لوگوں  کو گھر میں بند رہنا ہو گا اوراس کے ساتھ ساتھ ازل طبی ادارے کی جانب سے بلاناغہ کنٹرول کیے جائیں گے)۔

طبی قوانین کا احترام نہ کرنے کی صورت میں جرمانہ کیا جائے گا۔

3) جس شخص کو فلو کے علامات ، اسے ایمرجنسی ہسپتال یا فیملی ڈاکٹر کے پاس نہیں جانا ہو گا، لیکن :
 

سنگین علامات میں 118 نمبر پر فون کریں

تھوڑے علامات میں اس نبمر پر فون کریں 545477 055 ۔ اس نمبر پر چائیز ترجمان تھی موجود ہوں گے۔


 

ضروری نمبر

118  سنگین علامات میں

055/5454777آگاہ کریں     اور چائینا سے واپسی کی بناء پر  تھوڑے علامات میں  

800556060    صوبہ توسکانہ فری کال نمبر 

1500     وزارت صحت فری کال نمبر   

112   واحد ایمرجنسی نمبر    

- Inizio della pagina -
Il progetto Pratomigranti č sviluppato con il CMS ISWEB® di Internet Soluzioni Srl www.internetsoluzioni.it