آلو جو۔ رہائش کا مناسب بندوبست

آلو جو۔ رہائش کا مناسب بندوبست

Pratomigranti » دستاویزات » آلو جو۔ رہائش کا مناسب بندوبست
logo pratomigranti.it

آلو جو۔ رہائش کا مناسب بندوبست

15 جولائی 2009 کے قانون نمبر 94  میں تبدیلی کے مطابق،  درخواست اندراج اور اپنی گرافی تبدیل کروانے کی صورت میں، کمونے مکان کے حفظان ۔ صحت کے حالات کنٹرول کر سکتے ہیں۔

آلوجو مناسب رہائش سرٹیفکیٹ، ایک ایسا دستاویز ہے جو کہ مکان میں اشخاص یا خاندانوں کو رہنے کے لئے جگہ کی مناسبت ظاہر کرتا ہے۔

رہائش کا آلوجو سرٹیفکیٹ کے لئے کمونے میں اٹالین شہری، یورپین یونین کے شہری، یا نئے یورپین یونین شہری درخواست دے سکتے ہیں۔

درج ذیل وجوہا ت کی بناء پر اس سرٹیفکیٹ کی درخواست، غیر یورپین یونین کے شہری بھی دے سکتے ہیں:

  1.  اپنے خاندان کے ممبر کو اٹلی میں بلانے کے لئے، امیگریشن کی واحد کھڑکی کے دفتر میں اجازت نامے کی درخواست؛
  2. کستورے میں ( بذریعہ پوسٹ) اپنے خاندان کے افراد کے لئے '' طویل مدت کی پرمیسو دی سجورنو CE'' کی درخواست؛
  3. کام کے مالک کے ساتھ کنٹریکٹ کے لئے؛


غیر ملکی شہری جو کہ امیگریشن خدمات کے دفتر میں آلوجو مناسب رہائش سرٹیفکیٹ کی درخواست دیں گے، وہ برائے راست کمونے کی کچھ فیسوں کی ادائیگی کنٹرول کر سکتے ہیں مثلاء TARI( کوڑا ٹیکس) اور IMU (واحد میونسپل ٹیکس) ۔

 پراتو کے صوبے میں کمونوں کے ویب سائٹ پر مختلف فارم اور پر کرنے کے طریقہ کار ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔
 

پراتو کے کمونے کا مناسب رہائش آلوجو سرٹیفکیٹ

​کارمینانو کے کمونے کا مناسب رہائش آلوجو سرٹیفکیٹ

​پوجوآکیانو کے کمونے کا مناسب رہائش آلوجو سرٹیفکیٹ

​مونتے مورلو کے کمونے کا مناسب رہائش آلوجو سرٹیفکیٹ

​وئیانو، ویرنیو اور کانتاگالو کے کمونے کا مناسب رہائش آلوجو سرٹیفکیٹ

آخری تجدید: جمعرات 08 اکتوبر 2020
- Inizio della pagina -
Il progetto Pratomigranti è sviluppato con il CMS ISWEB® di Internet Soluzioni Srl www.internetsoluzioni.it