پرمیسو دی سجورنو کے خواہشدمند غیر ملکی کے لئے انضمام کا معاہدہ

انضمام کا معاہدہ

Pratomigranti » دستاویزات » پرمیسو دی سجورنو » انضمام کا معاہدہ
logo pratomigranti.it

پرمیسو دی سجورنو کے خواہشدمند غیر ملکی کے لئے انضمام کا معاہدہ

تمام غیر ملکی شہری جن کی عمر سولہ سال سے زیادہ ہے اور وہ  10 مارچ 2012 کو اٹلی میں ماجود تھے . . جب یہ  لوگ ایک سال سے زیادہ پرمیسسو دی سوجورنو کی درخواست کرتے ہیں تو انہیں ایک معاہدہ پر دستخط کرنا ہونگے جس کا نام Accordo di Integrazione  ہے. جس کے مطابق وہ عزم کرتے ہیں کے:

- وہ  اطالوی زبان کو اچھی طرح سے سیکھیں گے . اطالوی زبان کو سیکھنے کے لیے انہیں A2 درجے کا کورس کرنا ہوگا.
- اٹلی کے این کے اہم قوانین، اہم تنظیموں، عوامی اداروں اور شہری زندگی کے بارے میں معلومات حاصل کریں. حاص طور پر ہسپتالوں، سکولوں ، سوشل سروس اور ٹیکس کی ادائیگی کے لیے تمام معلومات حاصل کریں.
- ٹیکس پابندی سے ادا کریں.
- Carta dei valori کے شہریت اور انضمام کے قوانین کی پابندی کریں. جس میں Ministro dell'Interno کا ایک قانون جو کے 23/04/2007 کو بنایا گیا ہے.

 غیر ملکی کی آسانی کے لیے اس معاہدہ کا ترجمہ 19 زبانوں میں کیا گیا ہے.  ( البانی، عربی، بنگالی، چینی، مینڈارن، فرانسیسی، ہندی، اردو، انگریزی، سنہالی، روسی، ہسپانوی، ٹیگا لوگ-فلپائنی، وولوف، یوروبا، تگرینی، پرتگالی، سرب اور کروشین افریقی) اس معاہدہ پر دستخط کرتے وقت آپ کو ایک اپوینٹمنٹ دی جائے گی اس اپوینٹمنٹ پر آپ کو لازمی طور پر جانا ہو گا اپوینٹمنٹ والے دن ایک ٹریننگ سیشن ہو گا جس میں آپ کو اٹلی کے قوانین اور زندگی کے بارے میں بتایا جائے گا. یہ اپوینٹمنٹ نوے دن کے اندر دی جائے گی. جس سے آپ کو سولہ کریڈٹ حاصل ہو گے.
آنے والے مہینوں میں معلومات کے یہ سیشن Prefettura  میں کروایں جایں گے. اور ان کا ترجمہ مختلف زبانوں میں دستیاب ہے. کریڈٹ غیر ملکی کی طرف سے پیش کی گی دستاویزت کی بنیاد پر دیے جایں گے.جس میں پیشہ ورانہ تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت،ڈپلوما یا ڈگری، اطالوی زبان کا کورس، یونیورسٹی ڈگری کے دستاویزت شامل ہیں.
آپ کے کریڈٹ کاٹے بھی جا سکتے ہیں اگر آپ کے اوپر کوئی جرم ثابت ہوجائے اس کے علاوہ انتظامی جرائم کی صورت میں بھی آپ کے کریڈٹ کاٹے جا سکتے ہیں . 
معاہدہ پر دستخط کے 23 ماہ کے اندر آپ کے کیس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور دیکھا جائے گا کے کیا آپ نے  معاہدہ کی شرائط کی پابندی کی ہے یا نہیں اس کے بعد آپ کے کریڈٹ گنے جایں گے اگر آپ کے
کریڈٹ صفر یا اس سے کم ہیں تو آپ کی permesso di soggiorno کی درخواست کو منسوخ کر دیا جائے گا. اس کے علاوہ اگر آپ نے کوئی سنگین جرم کیا ہے تو آپ کو اٹلی سے باہر نکال دیا جائے گا . 

 

آخری تجدید: بدھ 13 جولائی 2016
- Inizio della pagina -
Il progetto Pratomigranti è sviluppato con il CMS ISWEB® di Internet Soluzioni Srl www.internetsoluzioni.it