پراتو کے کستورے کے امیگریشن دفتر میں الیکٹرانک پرمیسو دی سجورنو کی سپردگی کا نیا طریقہ کار۔
23 نومبر 2016 سے الیکٹرانک پرمیسو دی سجورنو حاصل کرنے کے لئے صرف فون پر بذریعہ میسج بلایا جائے گا۔ شہری کی جانب سے سجورنو کی کاروائی کے دوران دیئے جانے والے فون نمبر پر میسج بھیجا جائے گا۔
سجورنو حاصل کرنے والی فہرست ہر ہفتے شائع کی جائے گی جس کی مدت اگلے ہفتے تک کے لئے ہو گی۔
غیر ملکی شہری کو لازمی بذریعہ فون بلائے جانے والا میسج دیکھانا ہو گا ۔ یا بھر اپنی اپوائمنٹ کی فہرست کا پرنٹ پیش کرنا ہو گا۔
سجورنو ، منگل، بدھ اور جمعرات کے روز 16.30 -14.30 بجے دی جائیں گی۔
سجورنو کی کاروائی کے بارے میں معلوماتی کھڑکی
28 نومبر سے سجورنو کی کاروائی کے بارے میں معلوماتی کھڑکی کھلی ہو گی۔ یہ کھڑکی ہر سوموار کی شام 16.30-14.30 بجے تک کھلی رہے گی اور صرف ان شہریوں کو معلومات دی جائیں گی جو کہ اپنے پوسٹل کوڈ نمبر پیش کریں گے۔
یہ کھڑکی سجورنو کی کاروائی کے علاوہ ، عام یا جاری/تجدید کے بارے میں معلومات فراہم نہیں فراہم کریں گے
مفید لنک
پرمیسو دی سجورنو کی اجراء اور تجدید کے لئے کیسے درخواست دی جائے