پرمیسو دی سجورنو کی اجراء اور تجدید کے لئے کیسے درخواست دی جائے

پرمیسو دی سجورنو کی اجراء اور تجدید کے لئے کیسے درخواست دی جائے

logo pratomigranti.it

پرمیسو دی سجورنو کی اجراء اور تجدید کے لئے کیسے درخواست دی جائے

24-11-2016: کستورے کی جانب سے الیکٹرانک پرمیسو دی سجورنو کی سپردگی کا نیا طریقہ کار۔ صرف بذریعہ اپوائمنٹ اور بلائے جانے والا میسج دیکھانا ہو گا۔ اپوائمنٹ والی فہرست دیکھیں

پرمیسودی سجورنوکی اجراء اور تجدید کے لئے کیسے درخواست دی جائے

پرمیسو دی سجورنو کی اجراء/ تجدید کے لئے اپنے رہائشی شہر میں موجودہ کستورہ میں  درخواست دی جاتی ہے،  جو کہ بذریعہ ڈاک کٹ جمع کروائی جاتی ہے ( پراتو کے کمونے کا امیگریشن دفتر یا یونین لیڈر کے دفتر سے یہ کٹ حاصل کی جا سکتی ہے۔)

صرف مخصوص اقسام کی سجورنو کے لئے، پراتو کے کستورے کا امیگریشن دفتر میں برائے راست درخواست دی جاتی ہے۔

پرمیسو دی سجورنو کی تجدید کے لئے: رہائش میں تبدیلی، ازدواجی حیثیت، بچوں کا اندراج، پاسپورٹ میں تبدیلی اور پرمیسودی سجورنو کی نقل بنوانے کے لئے پراتو کے کمونے کا امیگریشن دفتر یا یونین لیڈر کے دفتر میں جا کر ڈاکی کٹ پر کروانے میں مدد لی جا سکتی ہے۔
  

ڈاک خانے میں تجدید کے لئے درخواست پیش کرنا

  1.  گود لینا (اجراء) ؛
  2. طویل مدت کے لئے سجورنو CE کی تجدید (پرانی کارتا دی سجورنو) ؛
  3. پرمیسو دی سجورنو کی تجدید (رہائش تبدیل ہونا، ازدواجی حیثیت، بچوں کا اندراج/منسوخ کروانا، پاسپورٹ میں تبدیلی)؛
  4. روزگار کے منتظر ؛
  5. دوبارہ شہريت حاصل کرنے کے منتظر ؛
  6. سیاسی پناہ (تجدید اور اجراء)؛
  7. طویل مدت کی پرمیسودی سجورنو CE (پرانی کارتا دی سجورنو)؛
  8. پرمیسودی سجورنو کی تبدیلی؛
  9. پرمیسودی سجورنو / طویل مدت کی پرمیسو دی سجورنو کی نقل؛
  10. خاندان؛
  11.  خاندان چھوٹی عمر (18۔14)؛
  12. ذاتی کاروبار یا ملازمت؛
  13. خاص حالات میں کام (امیگریشن کے قوانین کے مطابق آرٹیکل نبمر 27)؛
  14. ملازمت یا موسمی کام؛
  15. مشن؛
  16. مذہبی وجوہات کی بنا پر؛
  17. منتخب رہائش؛
  18. سائنسی تحقیق؛
  19. بے وطن کی حیثیت (اجراء)؛
  20. تعلیم ۔ پرفیشنل تربیت کی تیاری؛

تالیف مدد

الیکٹرانک پرمیسو کی تالیف اور بھیجنے کے لئے، پراتو کے کمونے میں امیگریشن سروس اور یونین لیڈر کے دفاتر سے پر کروانے میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

پراتو کے کستورہ میں تجدید کے لئے درخواست پیش کرنا

وزارت داخلہ اور پوسٹ آفس کے درمیان یہ معاہدہ ہوا کہ کستورے  ميں  درج ذيل پرميسو دی سجورنو کی اجراء کے لئے درخواست دی جا سکتی ہے:
 

  1. طبی علاج؛
  2. کھیلوں کا مقابلہ؛
  3. کام سے چھٹیاں؛
  4. انسانی حقوق کی بناء پر تحفظ؛
  5. سیاسی پناہ کی درخواست (اجراء اور تجدید)
  6. سیاسی پناہ (پہلی درخواست)؛
  7. انسانی وجوہات (اجراء اور تجدید)
  8. نابالغ عمر؛
  9. انصاف؛
  10.  بے وطن کی حیثیت کی درخواست( وصول)
  11. انضمام عمرنابالغ؛
  12. تحويل (پہلی درخواست)؛
  13. یورپی یونین کے شہریوں کے خاندان کے لئے طویل مدت کی سجورنو

تالیف  مدد

الیکٹرانک پرمیسو کی تالیف اور بھیجنے کے لئے، پراتو کے کمونے میں امیگریشن سروس اور یونین لیڈر کے دفاتر سے پر کروانے میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

پوسٹل کٹ: تالیف اور پرمیسو کا وصول

کاغذی کٹ پر کی جا سکتی ہے:

  • ذاتی طور پر، پرمیسو کی درخواست دینے کے وقت
  • پراتو کے کمونے یا یونین لیڈر کے ماہر اعملے سے پر کروانے میں مفت مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

 پوسٹ آفس میں  موجودہ Sportello amico کی کھڑکی پر ، کھولے لفافے کی ساتھ کٹ لانا ہو گی۔ کٹ جمع کروانے والے شخص کو درخواست جمع کروانے کے دوران اپنی شناخت کے لئے پاسپورٹ یا معتلقہ دستاویز پیش کرنا ہوں گے۔

پوسٹ آفس میں درخواست جمع ہونے کی صورت میں ، غیر ملکی شہری کو رسید دی جائی گی جو کہ قانونی حثیت رکھتی ہے اور اس پر کوڈ درج ہو گا جس سے اپنی جمع کروائی جانے والی پرمیسو کی تجدید کی کاروائی کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ، اس کے لئے ویب سائٹwww. portaleimmigrazione.it  اور کستورہ میں فینگرپرنٹس کے لئے اپوائمنٹ دی جائے گی۔

پیش کردہ دستاویزات

تجدید/اجراء کے لئے جمع کروانے والے دستاویزات  یا کستورے میں فینگرپرنٹس اور تصویر جمع کروانے کے لئے دستاویزات ، پرمیسو دی سجورنو کی اقسام کی بناء پر ہوں گے اور اس کے لئے کٹ یا ویب سائٹ پر معلومات موجود ہیں.www.portaleimmigrazione.it۔۔۔

دستاویزات کے بارے میں  مذید معلومات اور کاروائی کے بارے میں جاننے کے لئے پراتو کے کمونے کا شہریت اور امیگریشن یا یونین لیڈر کے دفاتر سے حاصل کی جا سکتی ہیں جوکہ وزارت داخلہ کے تحت کام کرتے ہیں ( کمونوں اور یونین لیڈر کے دفاتر کی فہرست اس ویب سائٹ پر دستیاب ہے www.portaleimmigrazione.it)

پرمیسو دی سجورنو کی تجدید اور وصول کے لئے اخراجات اورقیمت

30 جنوری 2012 سے یہ دفاع لاگو ہوا ہے پرمیسو دی سجورنو کی تجدید/اجراء کے لئے پیسے۔

قانون کے مطابق پوسٹ آفس میں مجوجودہ Sportello Amico میں پرمیسو دی سجورنو کے لیے اجراء/تجدید کی کٹ جمع کرواتے وقت فیس ادا کرنا ہوگی۔

اخراجات

پرمیسو دی سجورنو کے اخراجات اس کی مدت کی بناء پر ہوں گے:

  • 80 یورو: درخواست پرمیسو دی سجورنو جو کہ تین مہینوں سےلے کر ایک سال کی مدت کے لئے ہو گی؛
  • 100 یورو: درخواست پرمیسودی سجورنو جو کہ ایک سے دو سال کی مدت کے لئے ہو گی؛
  • 200 یورو : درخواست پرمیسودی سجورنو جو کہ دو سال سے زیادہ مدت کے لئے ہو ‏گی؛
     

درج لوگ پیسوں کی ادائیگی نہیں کریں گے:

  • نابالغ عمر، ان وہ بچے بھی شامل ہیں جو کہ اپنے والدین کے ساتھ ملک میں داخل ہوئے ہیں؛
  • غیرملکی شہری جو کہ اٹلی کے ملک میں اپنے طبی علاج اور ان کے ہمراہ شہری؛
  • سیاسی بناء پر پرمیسو، سیاسی پناہ کی درخواست، انسانی حقوق یا ہمددری کی بناء پیش کروانےوالے درخواست کنندہ؛
  • جاری مدت پرمیسو دی سجورنو میں تبدیلی یا اجراء کروانے والے درخواست کنندہ؛

 کستورے کے امیگریشن دفتر میں فینگر پرینٹ کے دروان پرمیسو دی سجورنو کے لئے مذید اخراجات کی وضاحت کی جائے گی۔

قیمت

  • 30.46 یورو: پرمیسو دی سجورنو پرنٹ کرنے کے لئے
  • 30.00 یورو :کاغذات پر کروانے کے بعد پوسٹ آفس میں جمع کروانے کے لئے( یہ صرف ان سجورنو کے لئے ہےجو کہ برائے راست کستورا میں نہیں جمع کروائی جاتی ہیں)؛
  • 16.00 یورو: پیش کردہ کاغذات کے لئے ٹکٹ۔


پرمیسو کہاں سے وصول کی جائے

کستورے کے امیگریشن دفتر، قانونی کاروائی اور الیکٹرانک پرمیسو دی سجورنو بنانے کے بعد، درخواست کنندہ کو بلایا جائے گا اور دستاویزی تصدیق کے بعد ۔سجورنو جاری کی جائے گی ۔

23 نومبر 2016 سے الیکٹرانک پرمیسو دی سجورنو  حاصل کرنے کے لئے صرف فون پر بذریعہ میسج بلایا جائے گا۔ پراتو کے کستورے میں بلائے جانے والی اپوائمنٹ کی فہرست دیکھیں. 

جاری کردہ پلاسٹک کارڈ کی پرمیسو دی سجورنو میں ذاتی کوائف درج ہوں گے، جو کہ ایک چھوٹی چیپ میں محفوظ ہوں گے اور شناخت کو قائم رکھیں گے۔

یہ کارڈ ، رہائش دستاویز کی اصل شناخت اور تحفظ کے لئے بنایا گیا ہے۔

قانونی دفعہ نمبر 40/2014 کے مطابق 60 دن کی مدت میں پرمیسو دی سجورنو کی اجراء، تجدید اوراس میں تبدیلی کی جاتی ہے اور موسمی یا مزدوری کام کے لئے اجازت نامہ جاری کیا جاتا ہے۔

دستاویزی کاروائی کے بارے میں معلومات

فری کال نمبر 800309309 (24 گھنٹوں کے لۓ جاری ہے)

فری کال نمبر 848855888 ( سوموار سے جمعہ 20.00۔8.00)

ویب سائٹ پر موجود ہے www.portaleimmigrazione.it

  • کاروائی سے معتلقہ عام معلومات؛
  • پتہ کمونوں، یونین لیڈر، Sportello Amico کے پوسٹ آفس؛
  • درخواست دینے کے بعد پوسٹ آفس کی جانب سے دی جانے والی رسید پر کوڈ کے ذریعے کاروائی کے بارے چھان بین کی جا سکتی ہے۔ 

ویب سائٹ پر کنٹرول کریں:questura.poliziadistato.it/stranieri

پرمیسو دی سجورنو کا گم ہونا اور نقل

پرمیسو دی سجورنو گم یا چوری ہو جانے کی صورت میں،فورا  پولیس کے دفتر میں رپورٹ کروانا لازم ہے۔

پرمیسو دی سجورنو کی نقل اپنے شہر کے کستورے سے حاصل کی جا سکتی ہے ، جس کے لئے پوسٹ آفس سے کٹ لے کر پر کرنا ہو گی۔

پرمیسو کی نقل وصول کرنے کے لئے یہ دستاویزت لگانے ہوں گے:

  • پاسپورٹ کی کاپی
  • گم یا چوری ہو جانے کی رپورٹ کاپی

پرمیسو دی سجورنو کی نقل جاری کرنے کے لئے اخرجات ادا کرنا ہوں گے اور اس کے ساتھ 16 یورو کی ٹکٹ بھی لگے گی۔

اس کے لئے نئے طور سے فینگر پرنٹس دینا ہوں گے اور نئی سجورنو دی جائے گی ( جس میں نئی تصویر کی ضرورت ہو گی)۔ 60 دن کی مدت میں جاری کی جائے گی۔

کہاں جائیں

شہریت اور امیگریشن خدمات - Servizio immigrazi
Istanza non più presente in archivio

کہاں جائیں

کستورہ - Questura
دفتر پتہ
Via Migliore Di Cino
, 10
 - 59100
 Prato
 PO
سنیٹرل نمبر0574 5555
PEC: urp.quest.po@pecps.poliziadistato.it
اوقات کارعوامی خدمات کا دفتر
۔ سموار سے لے کر ہفتہ 13.00-8.30

پاسپورٹ دفتر
۔ سموار، منگل اور جمعہ 12.00-9.00
۔ جمعرات 12.00-9.00 اور 17.00-15.00

صرف بذریعہ آن لائن اپوائمنٹ لینے کے بعد ،سموار کے روز دفتر میں پاسپورٹ کے لئے جا سکتے ہیں، اس ویب سائٹ پر اپوائمنٹ لیں www.passaportonline.poliziadistato.it

امیگریشن دفتر
۔سموار سے لے کر جعمہ 12.30 -8.30 کاغذی کاروائی کے لئے
-۔ منگل، بدھ اور جمعرات 16.00-14.30 پرمیسو دی سجورنو وصول کرنے کے لئے
۔ سموار، جعمہ اور تعطیلات کے دنوں میں شام کے وقت دفتر بند رہے گا

 نقشہ پر پتہ دیھکیں ( نئی کھڑکی کھولیں)

آخری تجدید: منگل 19 اپریل 2022
- Inizio della pagina -
Il progetto Pratomigranti è sviluppato con il CMS ISWEB® di Internet Soluzioni Srl www.internetsoluzioni.it