یہ کیا ہے
16 فروری 2007 سے غیر ملکیوں کے لئے کارتا دی سجورنو کو CE طویل مدت کی پرمیسو دی سجورنو میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
اس سجورنو کے ختم ہونے کی کوئی مدت نہیں ہے ( یہ ہمیشہ کے لئے ہے) ، اور، اس کے علاوہ یہ سہولیات ملتی ہیں:
- اٹلی میں بغیر ویزہ داخل ہونا؛
- یورپین یونین کے ممالک میں سیاحت کی بناء پر 90 دن کے لئے داخل اور قیام کرنا؛
- میٹرنٹی کے پیسوں کے لئے درخواست؛
- معذوری پینشن کے پسوں کے لئے درخواست؛
- کام۔ تبدیلی ۔ 2004/38/CE کے مطابق یورپین یونین کے ممالک، اس طویل مدت کی سجورنو کو قبول کرتے ہیں۔
درخواست گزار
یہ افراد پرمیسو دی سجورنو کے لئے درخواست دے سکتے ہیں:
- اپنی ذات کے لئے؛
- اپنے خاوند یا بیوی کے لئے؛
- اپنے ذمے والد یا والدہ کے لئے؛
- اپنے ساتھ رہنے والے کم عمر بـچے اور بالغ بچے جو کہ ذاتی طور پر دیکھ بھال کی گارنٹی نہیں دے سکتے ہیں؛
درخواست گزار کو پرمیسو دی سجورنو کے لئے یہ چیزیں ظاہر کرنا ہوں گی:
1۔ اٹلی میں 5 سال سے باقاعدگی سے رہ رہے ہوں؛
2۔ اپنے اور اپنے خاندان کے افراد کے لئے معقول تنخواہ حاصل کرتے ہوں ؛
3۔ کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی میں ملوث نہ ہوں یا کسی بھی طرح کی سزا نہ ہوئی ہو؛
4۔ اٹالین زبان جاننے کا ٹیسٹ پاس کیا ہو، جو کہ لیول A2 کے مطابق ہو۔
اپنے خاندان کے ممبران کے لئے درخواست ( اسی وقت یا بعد میں) کی صورت میں، رہائش کی مناسبت کا سرٹیفیکٹ پیش کرنا اور اٹلی میں 5 سال سے رہنا لازم ہو گا۔
CE طویل مدت کی پرمیسو دی سجورنو کی درخواست نہیں دی جا سکتی ہے
CE طویل مدت کی سجورنو کی کون درخواست نہیں دے سکتا ہے:
1۔ تعلیم یا پروفیشنل تیاری کی بناء پر سجورنو؛
2۔ مختصر مدت کی سجورنو؛
3۔ ڈپلومیٹک، کونسلیٹ یا بین الاقوامی تنظیم کی بناء پر ملک میں داخل ہوں؛
غیر ملکی جو کہ اٹلی کے ملک کے تحفظ کے لئے خطرناک ہوں، انہیں یہ CE طویل مدت کی سجورنو جاری نہیں جائے گی۔
پرمیسودی سجورنو کی تجدید اور اجراء کے لئے تمام معلومات دستیاب ہیں