پرمیسو دی سجورنو CE حاصل کرنے کے لئے اٹالین زبان کے امتحان کے اندراج کا طریقہ کار

پرمیسو دی سجورنو CE حاصل کرنے کے لئے اٹالین زبان کےامتحان کے اندراج کا طریقہ کار

Pratomigranti » دستاویزات » پرمیسو دی سجورنو » پرمیسو دی سجورنو کی اقسام » طویل مدت کے لئے پرمیسو دی سجورنو CE » اٹالین زبان کا امتحان » پرمیسو دی سجورنو CE حاصل کرنے کے لئے اٹالین زبان کے امتحان کے اندراج کا طریقہ کار
logo pratomigranti.it

پرمیسو دی سجورنو CE حاصل کرنے کے لئے اٹالین زبان کے امتحان کے اندراج کا طریقہ کار

9 دسمبر 2010 سے ، غیر ملکی شہری جو کہ طویل مدت کی پرمیسو دی سجورنو CE حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں اٹالین زبان کا امتحان دینا ہو گا۔

قانون کے مطابق، '' غیر ملکی کو اٹالین زبان میں جملے اور اپنے ارد گرد کے ماحول میں تاثرات کو سمجھنے کا لیول ہونا لازم ہے، جو کہ یورپین کی حکومتی جماعت کی جانب سے زبان سمجھنے کے قانونی لیول  کے مطابق لیول A2 کے برابر ہے''۔

تمام غیر ملکی جنہوں نے طویل مدت کی پرمیسو دی سجورنو CE  کے لئے درخواست دی ہے، لیکن  اٹالین امتحان میں فیل ہوئے ہوں  یا بالکل بھی امتحان نہ دیا ہو، ان لوگوں کی سجورنو کی درخواست رد کر دی جائے گی۔

درخواست پیش کرنے کا طریقہ کار

امتحان دینے کے لئے اپوائمنٹ  اپنےرہائشی شہر کے پریفتوراہ میں بذریعہ انٹرنیٹ  حاصل کی جاتی ہے، اس ویب سائٹ پر اندراج کروائیں وزارت داخلہ  اور درخواست کا فارم پر کریں۔

اٹالین زبان کے امتحان میں اندراج کروانے کے لئے اس دفتر میں بھی جا سکتے ہیں کمونے دی پراتو کا امیگریشن دفتر یا یونین لیڈر کے دفاتر جائیں۔

درخواست کے لئے درکار کردہ معلومات:

  • درخواست گزار کے کوائف؛
  • پرمیسو دی سجورنو سے متعلقہ  کوائف، جس میں قسم اور تاریخ اختتام بھی دی جائے گی؛
  • ملک سے باہر جانے والے دستاویز یعنی پاسپورٹ وغیرہ کے کوائف؛
  • غیر ملکی کو اپنی رہائش کے بارے میں آگاہ کرنا گا جس پر امتحان کی تاریخ کی اطلاع کی جا سکے۔

 آن لا‏ئین فارم پر کے وقت، غیر ملکی کا اپنا ای میل ایڈریس ہونا ضروری ہے جس پر امتحان کی مذید معلومات کے بارے میں اطلاع کی جا سکے۔

فارم پر کرنے اور بھیجنے والے درخواست گزاروں کو رجسٹریشن کے لئے امدادی سروس (Help-Desk) فراہم گئی ہے، جس کے ذریعے درخواست میں پیش آنے والے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا جا سکتا ہے ، اس کے لئے خاص آن لائین فارم پر کرنا ہو گا۔

غیر ملکیوں کو درخواست دینے کے بعد 60 دنوں کے اندر پریفتوراہ کی جانب سے بلایا جائے گا، جس میں اٹالین زبان کا ٹیسٹ دینے کا دن، وقت اور جگہ کے بارے میں معلومات دی جائیں گی۔

ٹیسٹ دینے کا طریقہ کار

ٹیسٹ کپموٹر کے ذریعے دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، امیدوار کمپوٹر کے بغیر بھی اٹالین زبان کا امتحان، لکھ کر دے سکتا ہے۔

ٹیسٹ کمپوٹر کے ذریعے یا لکھ کر بھی دیا جا سکتا ہے، اس لئے؛ دونوں صورتوں میں ٹیسٹ دینے کا وقت ایک جیسا رہے گا؛ اور اس کا نتیجہ بھی ایک ہو گا۔

امتحان کے دن؛ غیر ملکی کی شناخت کی جائے گی جس میں انہیں امتحان دینے کی رسید بھی دیکھانا ہوگی۔

امتحان کا نتیجہ

امتحان پاس ہونے یا فیل ہونے کی صورت میں، پریفتوراہ غیر ملکی کو مطلع کرے گا، اور یہ معلومات وزارت داخلہ کے امیگریشن اور عوامی آزادی کے دیپارمنٹ کے کمپوٹر پروگرام میں ڈال دیا جائے گا، تا کہ کستوراہ غیرملکیوں کو طویل مدت کی سجورنو CE دینے کے لئے اٹالین زبان کے لیول جاننے کے بارے میں تصدیق کرسکیں۔

امتحان پاس نہ ہونے کی صورت میں، غیر ملکی شہری کو دوبارہ نئے طور پر پریفتوراہ میں امتحان دینے کی درخواست دینا ہو گی۔

امتحان دوبارہ دینے کے لئے اپوائمنٹ، غیر ملکی کے پہلے ٹیسٹ کے 90 دن گزرنے کے بعد ہی لی جا سکے گی۔

امتحان کے دن غیر حاضری کی صورت میں

بے وجہ غیر حاضر ہونے کی صورت میں، امیدوار پہلے ٹیسٹ کے امتحان والے دن کی تاریخ سے 90 دن گزرنے کی بعد ،دوبارہ امتحان کے لئے اپوائمنٹ لے سکتے ہیں۔

صرف طبی وجوہات کی بناء پر غیرحاضری قبول کی جائے گی، جس کے لئے میڈیکل سرٹیفکیٹ  پیش کرنا ہو گا ( جو کہ CTP کے سکول میں دیے جانے والے امتحان ) ، اور ٹیسٹ والے دن کے لئے ہونا چائیے۔

 اپنے فیملی ڈاکٹر یا ہسپتال کے ڈاکٹر کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ قبول کیا جائے گا۔

آخری تجدید: منگل 07 فروری 2023
- Inizio della pagina -
Il progetto Pratomigranti è sviluppato con il CMS ISWEB® di Internet Soluzioni Srl www.internetsoluzioni.it