ایناگرافی دفتر میں اندراج
انیاگرافی دفتر میں اندرج کروانے کی صورت میں، شہر کا ناظم کمونے کے علاقے میں شہریوں کے لئے رہائش کی تصدق کرتا ہے۔
اس کے لئے خاندان کا بالغ رکن درخواست دے سکتا ہے۔
کوئی بھی شخص جو کہ عارضی طور پر کسی رہائشی ادارے یا کمیونٹی میں مہمان کے طور پر ٹھہرا ہو، اسے ادارے کے ذمہ دار کی جانب سے تصدیق کردہ رہائشی دستاویز پیش کرنا ہو گا۔
پرمیسو دی سجورنو کی تجدید کے 60 دنوں کے اندر، غیرملکی شہری کو انیاگرافی دفتر میں اپنے پتے کے بارے میں دوبارہ تصدیق کروانا ہو گی، جس کے ساتھ نئی پرمیسودی سجورنو کی کاپی بھی لگانا ہو گی۔ اگر ايسا نہ کیا جاۓ گا، تو کمونے ميں درج شدہ لوگوں کی فہرست ميں سے اسکا نام منسوخ کر دیا جاۓ گا۔
غیر موجودگی کی صورت میں انیاگرافی دفتر میں نام منسوخ ہونا
کسی بھی شخص کی ناموجودگی کی صورت میں، عوامی ادارہ، سرکاری افسر یا ضرورت مند شخص، اس ناموجودہ شخص کا ایناگرافی ریکارڈ یعنی نام کٹوانے کے لئے کاروائی کی درخواست پیش کر سکتا ہے جو کہ عدم دستیابی کے لئ ہو گی۔
اگر کوئی شہری اپنے ذاتی رہائش پتہ یا ذاتی مکان یا کرائے دار ہو اور وہ دوسرے ناموجودہ شخص کی رہائش منسوخ کروانا چاہتا ہو، تو اسے ایناگرافی دفتر میں درخواست پیش کرنے کے دوران باقاعدہ جواز پیش کرنا ہو گا۔
عدم دستیابی کی کاروائی تقریبا ایک سال کے لئے ہوتی ہے۔ میونسپل پولیس کے گھر میں کنٹرول کی تصدیق کے بعد، اس شخص کو پراتو کے کمونے کی آبادی سے کاٹ دیا جائے گا۔