رہائش کیسے تبدیل کی جائے

رہائش کیسے تبدیل کی جائے

Pratomigranti » دستاویزات » رہائش اور شناختی کارڈ » رہائش کیسے تبدیل کی جائے
logo pratomigranti.it

رہائش کیسے تبدیل کی جائے

اپنا گھرتبدیل کرنے کی صورت میں ضروری ہے کہ قانونی طور پرذاتی رہائش بھی تبدیل کروائی جائے۔ پراتو کے کمونے  کے ایناگرافی دفتر میں جا کر اپنی نئی رہائش کے بارے میں آگاہ کرنا ہوگا۔

رہائش میں تبدیلی کب کی جائے

رہائش تبدیل کرنے کی وجوہات

  1.  ایک ہی کمونے میں، ایک جگہ سے دوسری جگہ میں گھر تبدیل کیا ہو؛
  2. دوسرے کمونے میں ٹرانسفر ہونا؛
  3. بیرون ملک سے اٹلی میں داخل ہونا؛

درخواست، صرف بالغ عمر شخص ہی دے سکتا ہے۔ جب خاندان کے تمام ارکان ٹرانسفر ہوں، تو گھر کے ایک ممبر کی جانب سے درخواست کافی ہو گی۔

پیش کردہ دستاویزات

​ضروری دستاویزات

  • جاری مدت پاسپورٹ؛
  • پرمیسو دی سجورنو ( یا تجدید رسید)؛
  • اٹالین ڈرائیونگ لائسنس یا/اور چلانے کا اجازت نامہ کارڈ ( گاڑی، موٹر سائیکل۔۔۔)؛
  • کودیچے فسکالے؛
  • اپنے ملک کے دستاویزات کی کاپی، ترجمہ کے ساتھ اپنے ملک میں ایمبیسی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہو، جو کہ اپنی شادی اور/یا رشتہ داری یا اپنے خاندان کے دوسرے ارکان کو ظاہر کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا؛ 
  • نیا پتہ؛
  • ایک خاندان سے دوسرے خاندان میں ٹرانسفر ہونے کی صورت میں ''فیملی سٹیٹس'' سرٹیفکیٹ کا اجازت نامہ، 

درخواست دینے کے بعد کیا ہو گا

رہائش میں تبدیلی کی درخواست دینے کے بعد، میونسپل پولیس نئے گھر میں رہائش کے بارے میں جاننے کے لئے ، خود آ کر کنٹرول کریں گے۔

میونسپل پولیس کے کنٹرول کے وقت،  یہ دستاویز دیکھانا ہوں گے:

  • اپنی شناختی دستاویز؛
  • قانونی طور پر جگہ میں رہنے کے دستاویز (مکان کا کنٹریکٹ، مکان میں مفت رہنے کا کنٹریکٹ۔۔۔)۔
آخری تجدید: جمعرات 09 فروری 2017
- Inizio della pagina -
Il progetto Pratomigranti è sviluppato con il CMS ISWEB® di Internet Soluzioni Srl www.internetsoluzioni.it