اٹلی کے شہری الیکٹرانک شناختی کارڈ (CIE)، جو کہ کاغذی شناختی کارڈ کی جگہ بنوایا جا سکتا ہے۔ شناختی کارڈ وصول کرنے خراب ہونا، گم یا چوری ہونے کی صورت میں اپنے شہر کے کمونے سے حاصل کیا جاتا ہے۔
شناختی کارڈ کیا ہے
شناختی کارڈ ایک ایسا دستاویز ہے جس سے ہر شخص کی ذاتی شناخت کی جاتی ہے ، اور یہ اٹلی میں قبول کیا جاتا ہے۔
غیر ملکی شہری جو کہ اٹلی کے کمونوں میں رہتے ہوں، وہ اپنی رہائشی شہر کے کمونے میں بذات خود پیش ہو کر شناختی کارڈ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
پیش کردہ دستاویزات
درکار کردہ دستاویزات
- 1 تصویر؛
- جاری مدت پاسپورٹ؛
- جاری مدت پرمیسو دی سجورنو۔
نابالغ بچوں کو ایناگرافی دفتر میں درخواست کردہ دستاویزات پیش کرنا ہوں گے اور ان کے ساتھ ان والد یا والدہ کا ہونا لازم ہے ۔ بچوں کے والد یا والدہ کو اپنی شناخت کے لئے شناختی کارڈ یا پرمیسو دی سجورنو پیش کرنا ہو گی۔
چوری یا گم ہونا
غیر ملکی شہری کو اینا گرافی دفتر میں درکار کردہ دستاویزات کے ساتھ جانا ہو گا:
- کستورہ یا کارابنیری کے دفتر میں گم یا چوری کی رپورٹ؛
- 1 تصویر
- جاری مدت پرمیسو دی سجورنو۔
شناختی کارڈ کی قانونی حیثیت
شناختی کارڈ عام طور پر 10 سال کے لئے ہوتا ہے اور اس کی تجدید کروائی جا سکتی ہے۔ شناختی کارڈ کی مدت ختم ہونے سے 180 دن پہلے، تجدید کے لئے درخواست دی جا سکتی ہے۔
شناختی کارڈ کے لئے جاننا ضروری ہے کہ:
- اس کی مدت پرمیسو دی سجورنو کے مطابق ہو گی؛
- یورپین یونین کے شہری اور غیر یورپین شہری اسے ملک سے باہر نہیں استمعال نہیں کر سکتے ہیں؛ اور یہ شناخت کی حد تک حیثیت رکھتا ہے؛
- پرمیسو دی سجورنو کے ختم ہونے یا موجود نہ ہونے کی صورت میں یہ شناختی کارڈ اٹلی میں غیر ملکی کو رہنے کی اجازت نہیں دے سکتا ہے۔