پبلک ڈیجیٹل نظام SPID تک آپ پبلک ایڈمنسٹریشن اور پرائیویٹ اداروں تک آن لائن رسائی حاصل کر سکتے ہیں ( اپنے username اور پاسورڈ سے)۔
یہ SPID کسی بھی ڈوائس سے آسان اور حفاضتی طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں : کمپیوئٹر ، ٹیبلٹ اور فون۔ ہر دفعہ جب بھی آپ کسی دفتری سائٹ پر جائینگے تو ایک آپشن “ Entra con SPID” ہو گا۔
آپ اسے مفت یا فیس دے کر ایکٹو کر سکتے ہیں۔
ایک بار حاصل کرنے کے بعد، SPID کا استعمال شہری کے لئیے مفت ہے۔
کون اسکی درخواست کر سکتا ہے؟
تمام بالغ ( 18 سال سے اوپر ) افراد جن کے پاس اٹالئن Valid Document ہو، اور Tessera Sanitaria ہو، یا پھر Codice Fiscale کا tesserina کو۔
کیا آپ اٹلی رہتے ہیں ؟
اگر آپ اٹلی میں مقیم ہیں تو آپکو SPID بنوانے کے لئیے چاہیے:
• ایک ذاتی ای میل ( نہ کہ وہ جو آپ کام کیے لئیے استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی وہ جو آپ کے استعمال میں نہیں)
• فون نمبر جو کہ آپ کے عام استعمال میں ہے
• ایک Valid Document ( ان میں سے کوئی بھی ایک: پاسپورٹ ، Carta di Identità, Patente)
• آپکا Tessera Sanitaria آپکے Codice Fiscale کے ساتھ
اگر آپ اٹلی سے باہر رہتے ہیں؟
جو افراد کسی باہر ملک میں رہتے ہیں یا پھر اٹالئین شہری جو کہ ملک سے باہر رہتے ہیں ( جنہوں نے AIER سے سائن آپ کیا) ، انکو SPID بنوانے کے لئیے چاہیے:
• ایک ذاتی ای میل ( نہ کہ وہ جو آپ کام کیے لئیے استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی وہ جو آپ کے استعمال میں نہیں)
• فون نمبر اٹلی یا باہر کا جو کہ آپ کے عام استعمال میں ہے
• ایک Valid Document ( ان میں سے کوئی بھی ایک: پاسپورٹ ، Carta di Identità, Patente)
• آپکا Tessera Sanitaria آپکے Codice Fiscale کے ساتھ
کیا آپ اٹلی میں غیر ملکی شہری ہیں؟
جوکہ غیر ملکی شہری ہیں اور Permesso di Soggiorno کے ساتھ اٹلی میں مقیم ہیں ، انکو SPID بنوانے کے لییے چاہئے:
• ایک ذاتی ای میل ( نہ کہ وہ جو آپ کام کیے لئیے استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی وہ جو آپ کے استعمال میں نہیں)
• فون نمبر اٹلی یا باہر کا جو کہ آپ کے عام استعمال میں ہے
• ایک valid italian Document، مثال کے طور پہ Carta d’identità
• آپکا Tessera Sanitaria آپکے Codice Fiscale کے ساتھ
Permesso di Soggiorno سے SPID حاصل کرنا ممکن نہیں ، پر آپ اس سے اپنا Carta D’identità ایپلائی کر سکتے ہیں جسکے ذرئعے آپ SPID کی درخواست کر سکتے ہیں۔
کاروبار کے لئیے SPID بنوانا چاہتے ہیں؟
اس کو کاروباری مقاصد میں استعمال کرنے کے لئیے نہ صرف آپکا ذاتی ڈیٹا چاہئیے بلکہ آپکا کاروباری ڈیٹا بھی درکار ہے ( جیسے کہ Partita IVA, la tipologia societaria وغیرہ) اور آپکو SPID کے لئیے چاہئیے:
• پیشہ ورانہ استعمال میں آپکا ذاتی ڈیٹا
• اور قانو نیت کے حساب سے آپکا اور آپکے کاروبار کا ڈیٹا
جس شخض کا کاروبار ہے وہ SPID کا آن لائن سروسز تک رسائی حاصل کرنے کےلئیے استعمال کر سکتا ہے۔
اس سروس SPID کے سارے طریقہ کار کی وڈیو مختلف زبانوں میں موجود ہے ( OXFAM Italia کی طرف سے) :
اٹالین زبان میں SPID
انگلش زبان میں SPID
فرانسیسی زبان میں SPID
چائنیز زبان میں SPID
لنک جس میں آپکو رہنمائی مل سکتی ہے:
Pagina web realizzata all’interno del Progetto “S.P.A.C.E.”, di cui il Comune di Prato è soggetto Capofila. Il progetto è finanziato a valere sull’ OS2 – ON3, del Programma Nazionale del Fondo Asilo, Migrazione e Integrazione (FAMI) 2014-2020 (Autorità Responsabile Ministero dell’Interno).