داخل ہونے کا ویزہ کیسے حاصل کیا جائے

داخل ہونے کا ویزہ کیسے حاصل کیا جائے

Pratomigranti » دستاویزات » داخل ہونے کا ویزہ » داخل ہونے کا ویزہ
logo pratomigranti.it

داخل ہونے کا ویزہ کیسے حاصل کیا جائے

غیر ملکی شہریوں کو اٹلی کے ملک میں داخل ہونے کے لئےجاری مدت پاسپورٹ اور ویزے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اٹلی میں داخل ہوتے وقت سرحد کی پولیس، غیرملکیوں کے پاسپورٹ پر مہرلگائیں گے، جو کہ ویزے کی قسم کے مطابق ہو گی، اٹلی میں داخل ہونے والے شہر میں موجودہ کستوراہ میں 8 دنوں کے اندر میں جا کر رہائشی پرمٹ کی درخواست دینا ہو گی۔

ویزے کے لئے درخواست کہاں دی جائے

اٹلی میں داخل ہونے کے لئے ویزہ، غیر ملکیوں  کے ذاتی ملک کا بااختیار کونسلیٹ یا ایمبیسی سے حاصل کیا جاتا ہے۔
با اختیارکونسلیٹ یا ایمبیسی کا دفتر ، غیرملکیوں کے پیش کردہ دستاویزات کے بارے میں تصدیق کریں گے تا کہ ویزہ جاری کیا جا سکے۔ ایمبیسی ، ویزہ جاری کرنے کے دوران، اس بات کی تصریق کریں گے کہ غیرمکلی کے پاس درج کردہ کاغذات موجود ہوں:

  • لاگو پاسپورٹ کی معیاد یا دیگر سفری دستاویزات؛
  • دستاویزات قیام کے مقاصد اور کیفیات کو ظاہر کرتے ہوں؛​
  • اٹلی میں قیام کے لئے وافر مالی۔ معاشی وسائل اور اپنے ملک واپس جانے کے لئے اخراجات موجود ہوں، اس کے علاوہ رہائش کا مناسب بندوبست کا ہونا بھی اہم  ہے۔

  اٹلی کی سرحد میں داخل ہونے کے مقصد کی بناء پر جائز مدت کے لئے  ویزہ جاری کیا جاتا ہے ۔

و‌زات خارجہ کے ویب سائٹ سے معلومات لی جا سکتی ہیں ،بیرون ممالک میں اٹالین ایمبیسی یا کونسلیٹ کی فہرست
 

ویزے کی اقسام

یورپین یونین کے ویزہ کوڈ کے مطابق، دیگر وجوہات کی بناء پر دیا جاتا ہے:

  •  یکساں شینگن ویزے (VSU) جو کہ تمام شینگن کے ممالک کی سرحد میں گھومنے کی اجازت دیتے ہیں، جس میں 90 دنوں کے لئے شینگن کے ملکوں میں قیام کیا جا سکتا ہے؛
  •  محدود سرحد ویزے (VTL یا مقامی ویزے VN)،  جو کہ صرف اسی ملک میں گھومنے کی اجازت دیتا ہے جس کا ویزہ دیا گیا ہو۔ 
    پاسپورٹ پر دئیے جانے والے ویزے کی فوری شناخت کے لئے ، تصویری سٹکر پر '' ویزے کی قسم'' کا لیٹر درج ہوتا ہے، جو کہ درج ذیل ہے:

VSU

اے: ائیرپورٹ ٹرانزٹ، جو کہ صرف بیرون ممالک کے ائیرپورٹ میں ٹرانزٹ کی اجازت دیتا ہے؛
بی: ٹرانزٹ، جو کہ زیادہ سے زیادہ 5 دنوں کے لئے ہوتا ہے؛
سی: مختصر مدت کا قیام، جو کہ زیادہ سے زیادہ 90 دنوں کے لئے ہوتا ہے،  جس میں یہ وجوہات شامل ہیں بزنس، طبی علاج، سپورٹس مقابلے، دعوت، ذاتی کام، مزدوری، مشن، مذہبی وجوہات، تعلیم، ٹرانسپورٹ، سیاحت؛

VN
ڈی: طویل مدت کا قیام، جو کہ گود لینا ، طبی علاج، سفارت، ذاتی کام، مزدوری، مشن، زضاکار ، مذہبی وجوہات، دوبارہ داخل ہونا، منتخب رہائش، خاندان کو اٹلی میں بلانا، تعلیم،  کام کی چھٹیاں۔

​بیرون ممالک میں موجودہ اٹالین ایمبیسی یا کونسلیٹ درج ذیل وجوہات کی بناء پر ویزہ جاری کرتے ہیں:

  • گود لینا؛
  • بزنس؛
  • خاندانی وجوہات؛
  • طبی علاج؛
  • سفارت؛
  • سپورٹس مقابلے؛
  • دعوت؛
  • ذاتی کام؛
  • مزدوری؛
  • مشن؛
  • مذہبی وجوہات؛
  • دوبارہ داخل ہونا؛
  • منتخب رہائش؛
  • تعلیم؛
  • تحریک؛
  • ٹرانزٹ؛
  • سیاحت؛
  • کام کی چھٹیاں؛
  • رضاکار ۔

مخصوص حالات

پورپین یونین کےکچھ بیرون ممالک کے شہریوں کو  مختصر مدت  کے قیام  کے لئے ویزے کی ضرورت نہیں ہے، جس میں 90 دنوں کے لئے ملک میں سیاحت ، بزنس، سپورٹس مقابلے، دعوت، مشن کے لئے اجازت ہو گی۔ 

تمام پورپین یونین سے باہر ممالک کے شہریوں کو اٹلی میں داخل ہونے کے لئے ویزے کے ضرورت ہوگی، جو کہ شینگین کے معاہدوں کی فہرست میں درج ہیں۔

خاص حالات میں رہائشی پرمٹ کے لئے ویزے کی ضرورت نہیں ہے: جو کہ سیاسی پناہ گزین یا سماجی تحفظ کی بناء پرداخل ہوتے ہیں۔

آخری تجدید: منگل 13 دسمبر 2016
- Inizio della pagina -
Il progetto Pratomigranti è sviluppato con il CMS ISWEB® di Internet Soluzioni Srl www.internetsoluzioni.it