پرمیسو دی سجورنو: ان شہریوں کے لئے جو پوسٹل کٹ کے ذریعہ پرمیسو دی سجورنو کی کاروائی / اپ ڈیٹ کی درخواست پہلے ہی بھیج چکے ہیں اور ان ہنگامی دنوں میں تصویری دستخت کےلئے کستورے میں اپوائمنٹ طے کی ہے ، تقرری 10 ہفتوں کے لئےملتوی کردی جائے گی۔
پوسٹ آفس کے ذریعہ شہریوں کو نئی اپوائمنٹ کے لئے ایک میسج بھیجا جائے گا ، اگر پیغام نہیں پہنچتا ہے تو ، ویب سائٹ پر (رسید پر چھپی ہوئی اسناد کے ساتھ) لاگ ان کرکے نئی اپوائمنٹ کی جانچ پڑتال ممکن ہے۔www.portaleimmigrazione.it
تارکین وطن جو کہ پراتو کے صوبے میں موجود سات کمونے میں کام کرتے، پڑھتے اور رہتے ہیں، ان کے لیے اپونمنٹ، پیش قدمی، خدمات اور مفید معلومات موجود ہیں۔
پراتو میگرانتی کا اردو زبان میں نیاء ہوم پیج بنایا گیا ہے۔ فی الحال ویب سائٹ کا مکمل طور پر ترجمہ نہیں کیا گیا ہے، اور اب اس کا مکمل ترجمہ کیا جا رہا ہے،وہ معلومات جن کا ابھی تک ترجمہ نہیں کیا گیا ہے ، ان کے لئے آپ اٹالین زبان کے پیج پر جائیں۔