نابالغ بچوں کا استقبال

نابالغ بچوں کا استقبال

Pratomigranti » تارکین وطن کے لیے خدمات » استقبال » نابالغ بچوں کا استقبال
logo pratomigranti.it

نابالغ بچوں کا استقبال

استقبالیہ اداروں میں نابالغ بچوں کی شمولیت

   سماجی سروسز ایسے نابالغ بـچوں کے تحفظ کے لئے مداخلت کریں گے جو کہ خطرے میں ہوں یا ان کا باقاعدہ خیال نہ رکھا جا رہا ہو اور ان کی خاندانی تربیت درست نہ کی جا رہی ہو۔

 سماجی سروس کی جانب سےمشکل شدہ نابالغ بـچوں کی عمر اور مسائل کی بناء پر اس استقبالیہ ادارے میں میزبان کے طور پر ٹھہرایا جائے گا ( نیم قیام رہائشی ادارے)۔

اکیلے نابالغ بچوں کاعارضی استقبال

 غیرملکی نابالغ بچے جو کہ پراتو کے شہر میں اکیلے (بغیر رشتہ دار) ہوں ، انہیں سماجی سروس کے تعاون کے ذریعے ان اداروں میں شامل کیا جاتا ہے ، اس کی مدت زیادہ سے زیادہ 90 دن کے لئے  ہے ۔

اس عرصے کے دوران، سماجی سروس کے افسران، بچے کا اٹلی اور اپنے ملک میں  موجود خاندانی ارکان کی چھان بین کریں گے۔ اگر 90 دن کے اندر کوئی بھی رشتہ دار نہ ملنے کی صورت میں، بچوں کو ذاتی پروجیکٹ کی بناء پر دوسرے اداروں میں بھیجا اور شامل کر دیا جائے گا۔

نابالغ بچوں کا فوری اور عارضی استقبال

یہ سروس ان بچوں کے لئے تیار کی گئی ہے جو کہ نہایت سنجیدہ خطرے ، اختلافی مسائل ، ان کی ضروریات کا خیال نہ رکھے جانے کی صورت میں اور  فوری طور پر خاندان کے ممبران سے دور کرنے کی ضرورت درکار ہو۔ 

ایمرجنسی کی صورت میں، نابالغ بچوں کا فوری اور عارضی استقبال کیا جاتا ہے، جو کہ 15 دنوں کے لئے ہو گا جس کے دوران سماجی سروسز نابالع بچے کے لئے مستعکم رہائش کا بندوبست کریں گے۔ 

کہاں جائیں

طبی اور سماجی خدمات - Servizi sociali e sanità
Istanza non più presente in archivio
آخری تجدید: منگل 09 اگست 2016
- Inizio della pagina -
Il progetto Pratomigranti è sviluppato con il CMS ISWEB® di Internet Soluzioni Srl www.internetsoluzioni.it