یکجہتی کی مارکیٹ

یکجہتی کی مارکیٹ

یکجہتی کی مارکیٹ

یکجہتی کی دکان ( یکجہتی کی سوپرمارکیٹ)، کا مقصد ہے کہ مقامی علاقوں کے خاندان جو کہ مشکل حالات میں ہوں، ان کے استقبال کا خیال ، یکجہتی اور مفت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان کی مدد فراہم کی جائے۔

یہ کیا ہے

یہ ایک ایسی جگہ  ہے جہا ں پر '' بنیادی ضروریات کی چیزیں '' خریدی ''جا سکتی ہیں جو کہ اکیلے افراد یا ایسے خاندان جن کو عارضی طورپر معاشی مشکلات ہوں، ان کے لئے مفت چیزیں تقسیم کی جاتی ہیں. یہ دکان باقاعدہ سوپر مارکیٹ کی طرح بنائی گئی ہے، جس میں فریج اور سیکشن موجود ہیں: پاستا سے لے کر زیتون کے تیل ، صابن سے لے کر چہرے کی چیزیں، یعنی بہت ساری چیزیں خریدی جا سکتی ہیں۔

دکان میں کون داخل ہو سکتا ہے

ایسے خاندان اور اکیلے افراد، جو کہ معاشی طورپر مشکل میں ہوں، وہ اپنے سماجی سروس کے افسر ، کاریتاس کے امدادی سینٹر، San Vincenzo dè Paoli کے ادارے، Vincenziane کے ادارے، یا زندگی کے امدادی سینٹر میں رابطہ کریں۔

 دکان میں خریداری کا طریقہ کار

الیکٹرانک کارڈ میں  دی جانی والی پوائنٹس کے مطابق اس دکان میں مفت خریداری کی جا سکتی ہے۔

یہ کارڈ الیکٹرانک کارڈ ہے، اور اس کے لئے دفتر کی جانب سے خاندان کے لئے کارڈ کی درخواست دی جاتی ہے اور اس کارڈ کو تصویر کے ساتھ اس دکان میں پیش کرنا ہوتا ہے ۔ 

اس کارڈ میں ہر مہینے، خاندانی افراد کی بناء پر زیادہ سے زیادہ 75 پوائنٹس دیئے جاتے ہیں، اور اس کے لئے 3 مہینوں کے لئے درخواست دی جاتی ہے ( بوڑھے لوگوں کی تھوڑی پیشن کی حالت میں 6 مہینوں تک دیا جائے گا)۔ پہلے 3 مہینوں کے ختم ہونے سے پہلے اس کارڈ کی تجدید کے لئے درخواست دی جا سکتی ہے، اس کے بعد اس سروس کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے کچھ مدت انتظار کرنا لازم ہے 

 انتظامیہ ادارے اور منصوبے میں شرکاء 

یہ ادارے اس پروجیکٹ کے منتظم ہیں: پراتو کا کاریتاس، پراتو کا صوبہ، پراتو کا کمونے، پراتو کا La Fondazione Cassa di Risparmio  

پروجیکٹ میں شرکاء: پراتو کے کمونے، کاریتاس San Vincenzo de’ Paoli, Volontarie Vincenzianeاور ادارہ Aiuto alla Vita. 

اس دکان کے منتظم کاریتاس  Solidarietà Caritas Onlus ہیں۔

کہاں جائیں

یکجہتی کے لئے دکان - Emporio della Solidarietà
دفتر پتہ
Via del Seminario
, 26
 - 59100
 Prato
 PO
فیکس0574 870475
ای میلcoordinatore@emporio.prato.it

folcopapi@emporio.prato.it

اوقات کارخریداری
سموار، بدھ، اور جعمہ 18.00-10.00

کارڈ بنوانے کے لئے
جمعرات 15.00-12.00

 نقشہ پر پتہ دیھکیں ( نئی کھڑکی کھولیں)

آخری تجدید: جمعرات 06 اکتوبر 2016
- Inizio della pagina -
Il progetto Pratomigranti è sviluppato con il CMS ISWEB® di Internet Soluzioni Srl www.internetsoluzioni.it