معلومات اور امدادی مراکز ان لوگوں کے لئے جو سڑک پر رہتے ہیں یا معاشرتی خارج کے حالات میں ہیں

معلومات اور امدادی مراکز ان لوگوں کے لئے جو سڑک پر رہتے ہیں یا معاشرتی خارج کے حالات میں ہیں

Pratomigranti » تارکین وطن کے لیے خدمات » سماجی خدمات » معلومات اور امدادی مراکز ان لوگوں کے لئے جو سڑک پر رہتے ہیں یا معاشرتی خارج کے حالات میں ہیں
logo pratomigranti.it
سماجی خدمات

معلومات اور امدادی مراکز ان لوگوں کے لئے جو سڑک پر رہتے ہیں یا معاشرتی خارج کے حالات میں ہیں

 

سماجی سروس Comune di Prato کی PUA

اگر آپ کو معاشی ، خاندانی یا دیگر مشکلات ہیں تو آپ سوشل سروس کے سنگل  پوائنٹ سے رابطہ کرسکتے ہیں جہاں ایک ماہر آپریٹر موجود ہو گا جو آپ کی بات سنے گا اور کسی ایسے معاشرتی کارکن کے ساتھ ملاقات کا راستہ اختیار کرنے کے لئے ملاقات کرائے گا جو آپ کے اور آپکی صورتحال کے لئے مناسب ہو گا۔ ذاتی معاشرتی مدد کے پروگراموں کی ضرورت اور / انکو ایکٹو کرانے کے لئیے آپ Via Roma 101 پر جا سکتے ہیں یا پھر  800922912 اس نمبر پر رابطہ کر کہ اپنی Appuntamento  فکس کرا سکتے ہیں۔ 

 

امیگریشن سروس Comune di Prato کی 

اگر آپکو اپنے کاغذات کے سلسلے میں یا انکے متعلق کوئی مشورہ یا معلومات چاہئیے ہو، Soggiorno کے سلسلے میں، اور پروجیکٹ SAI(یعنی جنہوں نے Asilo کرانی ہے یا جو مہاجر ہیں ان کے تحفظ کے لئیے) تو آپ امیگریشن کے کاوئنٹر جو کہ Via Roma 101 کے دفتر میں موجود ہے ادھر جا کر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔  

اور 800242525 اس نمبر پر رابطہ کر کہ اپنی Appuntamento فکس کر سکتے ہیں۔ 

 

اسٹریٹ سروس بنیادی ضروریات کے لئیے

بنیادی ضروریات کے لئیے اور روز مرہ کی ضروریات کیلئیے اسٹریٹ سروس 

ہفتے میں کچھ دنوں میں آپکو روڈ پر شہر کے کچھ حصوں میں، خاص طور پر تاریخی مراکز پر آپ اسٹریٹ آپریٹرز سے مل سکیں گے، جن کو آپ آسانی سے پہچان سکے گیں۔ وہ آپکی بات سنیں گے اور آپکو آپکی ضرورت کے مطابق معلومات فراہم کریں گے۔ آپکی مقامی، سماجی اور صحت کے سلسلے میں مدد کریں گے یعنی اگ آپکی کوئی Appuntamento ہے صحت کے سلسلے میں تو وہ آپکو اپنی سروس دیں گے اور آپکو پہنچائیں گے۔ اور آپکو ایک kit دیں گے جسمیں ضرورت کی اشیاء ہوں گی۔ 

 

ڈے ٹائم سروس 

دن کے دوران آپ ایک سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جہاں آپکو آپکی مدد کے لئیے آپریٹرز موجود ہوں گے۔ وہاں آپ نہا سکتے ہیں ، کپڑے دھو سکتے ہیں، آپکی ڈاک کا پتہ رکھتے ہیں، اور اگر آپ چاہیں تو آپکو معاشرتی خدمات کے متعلق آگاہ کر سکتے ہیں۔ 

ڈے ٹائم سینٹر Viale Borgo Valsugana 2/4 پر مقیم ہے اور 14:00-9:00 ان اوقات میں کھلا ہوتا ہے۔ 

 

رات کی سہولت Asilo Notturno 

اگر آپ بے گھر ہیں اور آپکو سونے کے لئیے بستر کی ضرورت ہے تو آپ Via del Carmine 16/18 پر اتو، پر Asilo Notturno (یعنی رات کے وقت سونے ) کے سینٹر کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں جہاں آپکو رات کو سونے کے لئیے فری سہولت ، رات کا کھانا اور صبح کا ناشتہ دستیاب ہو گا۔ یہ Asilo Notturno ایسوسی ایشن Giorgi la Pira  کی جانب سے پیش کی گئی ہے ، یہ تمام دن کھلی ہوتی ہے اور صرف مرد حضرات کے لئیے ہے جو 18 سال سے اوپر ہیں۔ آپکے ساتھ آپکا ایک Document ضرور ہونا چاہئیے۔ اور داخلے کے وقت نہانہ لازم ہے۔ آپ لگاتار صرف 15 دن تک رہ سکتے ہیں اور اگر مزید رہنا چاہیں تو ایک ہفتے کے بعد آپ دوبارہ داخل ہو سکتے ہیں تا کہ اس طرح اور لوگوں کو بھی جنکو ضرورت ہے موقع مل سکے۔ 

 

کینٹین کی سہولت 

اگر آپ گرما گرم کھانا کھانا چاہتے ہیں تو آپ Via del Carmine 16/18 ( جو کہ piazza mercatale کے نزدیک ہے) پر جا کر کینٹین کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ جہاں پر تمام روز فری کھانا 11:00 سے 12:45 تک دستیاب ہوتا ہے۔ یہ سروس ایسوسی ایشن Giorgi la Pira  کی جانب سے دستیاب ہے۔ آپکے ساتھ آپکا ایک Document  ضرور ہونا چاہئیے۔ جب آپ پہلی دفعہ جائیں گے تو آپکو ایک کارڈ دیا جائے گا جس پر ایک نمبر لکھا ہو گا جو کہ آپ اگلی جتنی دفعہ بھی جائینگے کھانا حاصل کرنے کےلئیے اپنے ساتھ لے کر جانہ ہو گا۔ 

 

یکجہتی امپوریم Emporio della Solidarietà 

اگر آپ مالی مشکلات کا شکار ہیں اور آپکو کھانا اور بنیادی ضروریات کی ضرورت ہے تو آپ “ Emporio della Solidarietà” سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ جدھر آپ فری سامان خرید سکتے ہیں اس الیکٹرونک کارڈ کے ذریعے جو آپکو Caritas جو کہ Via del Seminario 36 پر مقیم ہے انسے حاصل کر سکتے ہیں اگر آپکی ڈائریکٹ رسائی نہیں ہے تو آپ PUA کے نمبر 800922912 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ 

یہ سروس Comune di prato اور دوسری ایسوسی ایشن کے ما بین باہمی تعاون کے زریعے پیش کی گئی ہے جو کہ Via d Seminario 26 پر موجود ہے۔ 

 

کپڑوں کی سہولت Vestiarium 

اگر آپ مالی مشکلات کا شکار ہیں اور آپکو کپڑے، جوتے، گدے، کمبل اور گھر کی لئیے  بیڈ شیٹ کی ضرورت ہو تو آپ یہ سہولت فری لے سکتے ہیں Emporio Vestiarium سے رابطہ کر کہ جو کہ پیش کی گئی ہے اونلُس “Prato viva”  کی اور ایمنسٹریشن Comunale di prato ُ کے ساتھ مل کر۔ 

انکی سروس حاصل کرنے کے لئیے سماجی کارکن سے رابطہ کرنا ہو گا یا پھر PUA کے نمبر 800922912 پر رابطہ کر کہ اپنی ضرورت ایکٹو کرا سکتے ہیں۔ Emporio Vestiarium مقیم ہے Via Luigi Borgilo 32 پر۔ 

 

انسداد تشدد کا مرکز LA NARA 

اگر آپ عورت ہیں اور آپ جسمانی، نفسیاتی، معاشی، یا جنسی تشدد کا شکار ہیں یا کوئی آپکا پیچھا کرتا ہے تو آپ La NARA سے رابطہ کر سکتی ہیں جو کہ آپکو عارضی رہائش مہیا کریں گے اور آپکو محفوظ طریقے سے نفسیاتی مدد، قانونی مشورے اور معلومات دیں گے۔ 

انکا سینٹر Via Giuseppe Verdi 13 , Prato  پر ہے جو کہ سوموار سے جمعہ 13:00 - 9:00  اور 18:00 - 15:00 کھلا ہوتا ہے۔ انکا نمبر 057434472 ہے ۔ ٹیلیفونک سیکرٹری چوبیس گھنٹے ایکٹو ہے۔ 

 

پروجیکٹ Rete Dafne 

اگر آپ جررائم کا شکار ہیں چاہے آپ مرد ہیں یا عورت، جوان ہیں یا بوڑھے کسی بھی عمر میں ہیں تو آپ پروجیکٹ Rete Dafne سے رابطہ کر سکتے ہیں جو کہ آپکی قانونی، معاونی ، اور ہمراہ ماہرین کے بہتر مشورے دے سکتے ہیں اور آپکی رہنمائی کر سکتے ہیں۔ 

ان سے رابطہ کرنے کے لئیے 80077811 یہ نمبر ہے۔ 

 

انسداد اسمگلنگ کاؤنٹر اور مزدوروں کا استحصال

اگر آپک غیر ملکی شہری ہیں اور آپ زبردستی کام، جسم فروشی  کا شکار ہیں تو آپ انسٹی ٹیوٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں جو کہ آپکو آپکی Soggiorno  لینے میں مدد کر سکتے ہیں اور آپکو سماجی تحفظ فراہم کر سکتے ہیں۔

آپ Via Roma 101 پر آسکتے ہیں یا پھر 800242525 پر رابطہ کر کہ آپریٹر سے Appuntamento لے سکتے ہیں۔ اگر آپکو اٹالین زبان بولنے میں مشکل پیش آتی ہے تو آپ آپریٹر سے ٹرانسلیٹر سے بات کرنے کا کہہ سکتے ہیں جو کہ چائنیز، عربی، اردو، انگلش، فرانسیسی اور البانیا زبان میں دستیاب ہیں۔ 

 

“ مدد  مانگنے میں ، یا وقار کی زندگی کی امید کرنے میں آپ کو شرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ شرم سے دوچار نہیں ہوں گے تو ، آپ ایسی زندگی کی طرف سفر شروع کرسکتے ہیں جو آپ کو مطمئن کرے۔ ظاہر ہے کہ یہ آسان راستہ نہیں ہوگا اور ہمیں سخت محنت کرنی پڑے گی ، لیکن یہ ناممکن نہیں ہے۔ ایک بار جب آپ گرتے ہیں تو ، آپ صرف پھر بلندی تک جاسکتے ہیں " 

 

“اگر آپ کسی مشکل کا شکار ہیں تو آپ کو ذہن میں بس ان  جگہوں کے نام رکھنے ہیں: Comune کی سماجی خدمت کے لیے Via Roma 101 ، اور Caritas جو کہ ہے Via del Seminario 36 پر، اور اگر کھانے کی ضرورت ہے یا پھر سونے کے لئیے جگہ چاہیے یا اور کوئی بھی ضرورت ہو تو یہ آپکی رہنمائی کر سکتے ہیں کہ آپ کدھر جا سکتے ہیں” 

 

“ کسی پر فوراً اعتماد کرنا مشکل ہے ، خاص طور پر اس صورت میں کہ آپ کے ساتھ زندگی مشکل رہی ہو، لیکن آپ جتنی جلدی اپنے کارکن پر اعتماد کر سکتے ہو ، اتنی جلدی آپ راستہ شروع کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔” 

 

Pagina web realizzata all’interno del Progetto “S.P.A.C.E.”, di cui il Comune di Prato è soggetto Capofila. Il progetto è finanziato a valere sull’ OS2 – ON3, del Programma Nazionale del Fondo Asilo, Migrazione e Integrazione (FAMI) 2014-2020 (Autorità Responsabile Ministero dell’Interno).

logo-europa logo comune logo ministero

- Inizio della pagina -
Il progetto Pratomigranti è sviluppato con il CMS ISWEB® di Internet Soluzioni Srl www.internetsoluzioni.it