خاندانی اور بچوں کے ڈاکٹر کا انتحاب

خاندانی اور بچوں کے ڈاکٹر کا انتحاب

Pratomigranti » شہر میں رہنا » صحت » خاندانی اور بچوں کے ڈاکٹر کا انتحاب
logo pratomigranti.it

خاندانی اور بچوں کے ڈاکٹر کا انتحاب

خاندانی ڈاکٹر(جرنل ڈاکٹر) اور بچوں کا ڈاکٹر (جن کی عمر 0 سے 14 سال تک ہو ) اس بات کی گارنٹی دیتے ہیں کہ کلینک اور گھروں میں ڈاکٹر کا وزٹ ،دوائیوں کے لئے درخواست اور سپیشلیسٹ ڈاکٹر کے ساتھ وزٹ اور ٹیسٹوں کی درخواست مفت لکھ کر دیں گے۔ 
وزٹ کے دوران ۔ مریض کو آزادانہ طور پر ڈاکٹر کے ساتھ  نڈر ہو کراپنے بارے میں معلومات​ دے  سکتا ہے۔
وزٹ کے دوران مریض اور اس کے خاندان کے بارے میں ڈاکٹر جو کچھ بھی سنیں ، دیکھیں اور جانیں گے، اس کے بارے میں مکمل طور پر پرائیوسی​ کا خیال رکھیں گے
​قومی طبی سروس (SSN) میں اندارج کروانے کے دوران میڈیکل ڈاکٹر کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر کا انتخاب کسی بھی وقت تبدیل کروایا جا سکتا ہے۔

ہر حنرل ڈاکٹر یا بچوں کا ڈاکٹر کلینک میں موجود ہوں گے جہاں پر وہ جنرل میڈیکل وزٹ مفت کریں گے اور اوقات کار اور وزٹ کے دنوں کے بارے میں باقاعدگی کی گارنٹی دیں گے۔

ضروری حالات میں، میڈیکل ڈاکٹر اور بچوں کا ڈاکٹر گھر میں آ کر وزٹ کر سکتے ہیں۔ گھر میں وزٹ صرف ان حالات میں کیا جائے گا جب مریض اپنی صحت کی وجہ سے کلینک میں جانے کے قابل نہ ہو۔

 اپنے جنرل ڈاکٹر یا بچوں کے ڈاکٹر کے ساتھ سے رابطہ ممکن نہ ہونے کی صورت میں (رات کے وقت یا تحوار کے دن)، کلینک کے ایمرجنسی ڈاکٹر کے پاس جا سکتے ہیں اور یہ سروس مفت ہے۔

یورپین یونین کے شہری: پیش کردہ دستاویزات

  • کمونے کی جانب سے جاری کردہ ایناگرافی درخواست؛
  • تصدیق کردہ کام کنٹریکٹ میں روزگار کا طرزعمل اور اس کی مدت (اگر شہری ملازم کے طور پر کام کررہے ہوں)؛
  • CCIA  یا پیشہ وارانہ ایسوسیشن میں اندارج کا سرٹیفکیٹ، partiva IVA پارتیا ایوا جاری کرنے کا سرٹیفکیٹ، INPS  انپس میں اندراج (اگر شہری کا ذاتی کاروبار ہو)؛
  • اگر رشتہ دار ہیں، تو شادی اور بچوں کا پیدائشی سرٹیفکیٹ کا ترجمہ ؛
  • کمونے کی جانب سے جاری کردہ ایناگرافی درخواست اور خاندان کے ممبران ذمہ لینے کا سرٹیفکیٹ ( اگر خاندان کا ممبر اٹالین شہری کے ذمہ ہو)؛
  • روزگار کے مرکز یا پروفیشنل کورس کی تیاری میں اندارج ( اگر نہ رضاکارانہ طور پر بے روزگار ہوں)۔

 غیر یورپین یونین کے باقاعدہ شہری : پیش کردہ دستاویزات

غیر یورپین یونین کے شہری جوکہ اٹلی میں باقاعدہ رہ رہے ہوں اور ان کے پاس کام یا خاندانی ملاپ کی بناءپر  پرمیسو دی سجورنو موجود ہو، انہیں درج ذیل دستاویزات پیش کرنا ہوں گے:

  • جاری مدت پرمیسو دی سجورنو کی فوٹو کاپی
  • پرمیسو دی سجورنو کی تجدید کی درخواست کی پوسٹل رسید

عارضی طبی مدد (غیر رہائشیوں  کے لئے خاندانی ڈاکٹر)

ایسے شہری جو کہ اپنی رہائش کی بجائے دوسرے شہر میں رہ رہے ہوں، انہیں اپنے ٹھہرنے والی جگہ میں خاندانی ڈاکٹر کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے۔

عارضی طبی مدد کے لئے، اپنے علاقے کے ازل ادارے میں جائیں جہاں پر اپنے ٹھہرنے کی وجہ بیان کرنا ہو گی جو کہ تعلیم ، کام یا صحت کی بناء پر ہو سکتی ہے۔

عارضی طورپر اندارج کی مدت تین مہینوں سے لے کر ایک سال تک ہو گی، اور اس کی تجدید کروائی جا سکتی ہے۔

آخری تجدید: جمعہ 16 ستمبر 2016
- Inizio della pagina -
Il progetto Pratomigranti è sviluppato con il CMS ISWEB® di Internet Soluzioni Srl www.internetsoluzioni.it