نیشنل طبی سروس میں کیسے اندراج کروایا جائے (SSN)

نیشنل طبی سروس میں کیسے اندراج کروایا جائے (SSN)

Pratomigranti » شہر میں رہنا » صحت » نیشنل طبی سروس میں کیسے اندراج کروایا ج
logo pratomigranti.it

نیشنل طبی سروس میں کیسے اندراج کروایا جائے (SSN)

نیشنل طبی سروس (SSN) مختلف ادارے اور سروسز (ہسپتال، کلینک، وغیرہ) پر مشتمل ہے جو کہ  تمام اطالوی اور غیر ملکیوں کے ساتھ مساوی برتاؤ کا خیال رکھتے ہوئے ، طبی تحفظ اور طبی خدمات فراہم کرتے ہیں ۔
  اندراج کے دوران، خاندانی ڈاکٹر یا بچوں کے ڈاکٹرکا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔

 نیشنل طبی سروس ( SSN) میں  اندراج کروانے کی صورت میں یہ گارنٹی دیتے ہیں کہ غیر ملکی شہری، غیر اور یورپین یونین سے محتلقہ شہریوں کو ، تمام طبی خدمات اور اطالوی شہریوں کی طرج دی جانی والی طبی علاج برابر فراہم کیا جائے۔ اندراج کے دوران، فیملی ڈاکٹر یا بجوں کے ڈاکٹر کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔

غیر ملکی شہری جو کہ اپنے دستاویزی کاروائی کے انتظار میں ہوں ، نیشنل طبی سروس میں اندارج کروا سکتے ہیں۔

یورپین یونین شہریوں کا اندراج

اٹلی میں موجودہ یورپین یونین کے شہریوں کے پاس طبی انشورنس ہونا لازم ہے کیونکہ حالیہ قوانین کے مطابق انہیں اپنی اور ان کے خاندان کے لئے معاشی طور پر خود سے ادایئگی کرنا ہوں گے۔

ایناگرافی دفتر میں اندراج کے بعد، یورپین یونین ممالک کے شہری ، (SSN) میں اپنا اندراج کروا سکتے ہیں ( رضاکارانہ رجسٹریشن)۔

یورپین یونین کے شہری جن کے پاس باقاعدہ کام کا کنٹریکٹ نہ ہو، یا یورپین یونین کے خاندانی رکن کا ایناگرافی دفتر میں اندراج ہوا ہو، یا SSR میں لازم اندراج کے لئے وسائل موجود نہ ہوں ، لیکن انکے پاس معاشی وسائل موجود ہوں (ذاتی تصدیق سرٹیفکیٹ دینا ہو گا) اور بیرونی اداروں کے ذمے نہ ہوں یا تعلیمی کورسز میں اندراج نہ ہوا ہو، وہ  SSR میں رضاکارانہ رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، جس کے لئے یہ رقم ادا کرنا ہو گی:

  •  تعلیمی بناء پر رہائشیوں کے لئے 149،77 یورو؛
  • مساوی کام کی بناء پر 219،49 یورو؛
  • دیگر وجوہات کی بناء پر 387،34 یورو ( معا شی وسائل میں سے کم از کم  ٪ 7،50 )۔

 فیس کی مدت ایک سال کے لئے ہے اور اسے قسطوں میں تقیسم ،اور واپسی ناممکن ہے۔

یورپین یونین کے شہری،  جو کہ یورپی معاشی سروس اور سوئڑزلیند کے گروپ میں شامل ہوں،  سماجی یا معاشی مشکلات اور نیشنل طبی سروس میں اندراج کروانے کے ناقابل ہونے کی صورت میں، وہ ایی این ائی کارڈ حاصل کرنے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

غیریورپین یونین کے شہریوں کا اندراج

غیریورپین یونین ممالک کے شہریوں جو کہ  اٹلی میں باقاعدہ رہائش پذیر ہوں، وہ اطالوی شہریوں کے حقوق کے برابر ، نیشنل طبی سروس میں اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔ اندراج کے ساتھ طبی کارڈ دیا جائے گا، جس کے ذریعے تمام خدمات حاصل کی جا سکیں گی۔

SSN کے اندارج کی مدت ، پرمیسو دی سجورنو کے مطابق ہو گی۔ تجدید کے لئے ، طبی USL 4  کے دفتر میں پرمیسو دی سجورنو کی تجدید کی درخواست پیش کرنا ہو گی۔

پیش کردہ دستاویزات:

  • جاری مدت پرمیسودی سجورنو کی کاپی؛
  • رہائش اور خاندانی سٹیٹس کا متبادل بیان؛
  • فسکل کوڈ۔

غیر ملکی شہری جن کا SSN میں اندراج نہ ہوا ہو، اور ان کے پاس تعلیم ، مذہبی اور مساوی حقوق کی بناء پر پرمیسو دی سجورنو موجود ہو، درج ذیل  درخواست دی سکتے ہیں:

  • SSN میں اپنے اور اپنے رہائشی خاندان کے ارکان کا رضاکارانہ اندراج کروانا؛
  • بیماری کے خطرے، کام پر چوٹ اور میٹرنٹی کے لئے انشورنس کروانا ( یہ انشورنس لیٹر پورے اٹلی کے ملک میں قبول ہونا چائیے، جس میں خاندانی ارکان بھی ذمے ہوں)۔ 

خدمات کی گارنٹی:

  • حمل اور میٹرنٹی کی خدمات؛
  • نابالغ بچوں کی دیکھ بھال؛
  • حفاظتی ٹیکے؛
  • بین الاقوامی طورپرعلاج کی پروفیشنل تیاری؛
  • متعدی امراض کا روک تھام، تشخیص اورعلاج؛

غیر یورپین یونین شہری جو کہ بے قاعدہ طور پر رہ رہے ہوں، اور ان کے پاس وسائل موجود نہ ہوں،  انہیں بنیادی طبی مدد فراہم کی جاتی ، جس کے لئے STP کارڈ حاصل کرنا ہو گا۔

  65 کی عمر سے زیادہ غیریورپین یونین کے شہریوں کا SSR میں رضاکارانہ اندراج

قومی طور پر ابھی تک باقاعدہ رقم کا فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے، 05.11.2008  تاریخ کے بعد غیر یورپین یونین ممالکے کے والدین جنہوں نے خاندان  کو بلانے کی بناء پر پرمیسودی سجورنو کے لئے درخواست دی ہو، وہ SSR  میں اندراج کروانے کے لئے فیس ادا کر سکتے ہیں ، جو کہ سالانہ مدت کے لیے ہو گی،اسے قسطوں میں نہیں کروایا جا سکتا ہے اور اس کی واپسی بھی ناممکن ہو گی۔ فیس رقم 387،34 یورو ہے جو کہ قومی فیصلے کے بعد تبدیل ہو سکتی ہے۔

یہ رقم بہت کم ہے کیونکہ غیر ملکی کی اٹلی  یا بیرون ملک میں آمدنی  میں سے صرف ٪ 7،50 فیس ہے۔ غیر ملکی کی  آمدنی یا معاشی وسائل نہ ہونے کی صورت میں ،  اس کے انحصار فرد کی آمدنی کو گنا جائے گا۔

 

آخری تجدید: جمعرات 30 اگست 2018
- Inizio della pagina -
Il progetto Pratomigranti Ŕ sviluppato con il CMS ISWEB« di Internet Soluzioni Srl www.internetsoluzioni.it