لازم اور تجویز کردہ ویکسین

ویکسین

logo pratomigranti.it

لازم اور تجویز کردہ ویکسین

ACWY گردن توڑ بخار کے خلاف چوگرفتہ ویکسین  
بکنگ کے لئے، پراتو کے کمونے کے رہائش پذیر اس کال سنٹر میں رابطہ قائم کریں 0574805990  اوقات کار 13-8.30 سوموار سے جمعہ تک)۔
 توسکانہ کے صوبہ کے ویب سائٹ سے مخصوص تفصیلات حاصل کی جا سکتی ہیں ، گردن توڑ بخار/ میننجائیٹس سی کے خلاف ویکسین مہم۔

سنگین بیماریوں سے بچائو کے لئے بہترین طریقہ ویکسین یا حفاظتی ٹیکے ہیں، اور ، کئی بار، یہ بیماریاں مہلک بھی ہو سکتی ہیں؛ ایک بار ویکسین ٹیکے لگوانے کے بعد  ان بیماریوں سے ہمیشہ کے لئے بچائو ہو جاتا ہے۔

تمام لوگوں کو ویکسین کی گارنٹی دی جاتی ہے، اس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کا قومی طبی سروس (SSN) میں اندارج نہ ہوا ہو۔

ویکسین ایک ایسا علاج ہے جو کہ جسم کو مخصوص انفیکشن کے خلاف دفاع کرنے میں مدد کرتا ہے۔

ویکسین صرف بچوں کے لئے نہیں ہے: بالغ، بزرگ، مخصوص بیمار، مسافر اور مزدوروں  کے لئے بھی مفید اورتچویز کردہ ویکسین موجود ہیں۔

لازم اور تجویزکردہ ویکسین یا حفاظتی ٹیکے

اٹلی میں، قانون کے مطابق، کچھ ویکسین لازم ، اور کچھ صرف تجویز کردہ ہیں۔

  • لازم ویکسین : پولیو کے خلاف، تشنج کے خلاف, خناق کے خلاف، ہیپاٹائٹس بی کے خلاف
  • تجویز کردہ ویکسین: (حماعت کردہ): خسرے کے خلاف، جرمن خسرے کے خلاف، ممپس یعنی گلے کی سوزش کے خلاف، گردن توز بخار کے خلاف، ھیموفیلیس انفلوینزا ٹائپ بی یا ایچ آئی بی، سرویکس کا کینسر (ایچ پی وی)

بچوں کے لئے ویکسین

بڑی عمر کے لوگوں کی نسبت بچے وبائی بیماریوں کے زیادہ شکار ہوتے ہیں،  پیدائش کے پہلے مہینوں سے لے کر بالغ عمر کے بچوں کے لئے، تجویز کردہ اور/ یا لازم ویکسین لگوانے ہوں گے۔

پہلی بار ویکسین لگوانے کے دوران کئی بار دوبارہ بلایا جا سکتا ہے، یعنی ویکسین کے کچھ عرصے کے دوران، ایک سے زیادہ بار،  لگانے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

 ویکسین کے بارے میں مذید معلومات کے لئے، ''ویکسین کلنڈر'' یا بچوں کے ڈاکٹر کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔

ویکسین مفت ہیں ، صرف کچھ حالات میں صوبہ توسکانہ کے قانون کے مطابق فیس ادا کرنا ہو گی۔

بالغ لوگوں کے لئے ویکسین

بالغ عمر اور بزرگوں کے لئے بھی ویکسین لگوانے کی حماعت کی گئی ہے، جیسا کہ تشنج کے خلاف، خناق ، تشنج اور کالی کھانسی کے کنٹرول کے لئے دوبارہ بلایا جا سکتا ہے (ہر 10 سال)۔

ڈاکٹر، مخصوص بیماریوں کے صورت میں، کچھ ویکسین لگوانے کے لئے مشورہ دے سکتا ہے ، جو کہ مفت  ہوں گی۔

خواتین جو کہ حاملہ ہونے کے لئے دلچسپی رکھتی ہیں ، انہیں جرمن خسرے اور چیکن پاکس یعنی چیچک کے خلاف ویکسین لگوانے کی تچویز دی جاتی ہے۔

 64 عمر کے لوگوں کو انفلوینزا کے خلاف ویکسین لگوانے کے لئے بجویز دی جاتی ہے، اس کے علاوہ  انہیں بھی جو کہ دائمی مرض کے مریض ہوں، طبی عملہ اور رشتہ دار جن کو زیادہ خطرہ ہو ۔

ویکسین مفت ہیں ، صرف کچھ حالات میں صوبہ توسکانہ کے قانون کے مطابق فیس ادا کرنا ہو گی۔

مسافروں کے لئے ویکسین

بیرون ملک سفر پر جانے سے پہلے ضروری ہے کہ لازم کاغذات کی تیاری یا مخصوص بیماریوں سے بچائو کے لئے ویکسین لگوائیں یا ایسی کاروائی جس میں  بیماری پھیلنے سے بچائو کیا جا سکے۔

سفر کرنے سے پہلے ویکسین لگوانے کے لئے دو مہنیے سے لے کر بیس دن لگ سکتے ہیں۔

آخری تجدید: سوموار 09 ستمبر 2019
- Inizio della pagina -
Il progetto Pratomigranti è sviluppato con il CMS ISWEB® di Internet Soluzioni Srl www.internetsoluzioni.it