سب اسکول میں۔ پراٹو میں اسکول، خاندان اور کام پرمعلومات۔ (5.1 MB)
غیر ملکی نابالغ بچوں کو اٹلی کے ملک میں تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے، جو کہ سجورنو باقاعدہ نہ ہونے کے باوجود بھی دیا جائے گا، یہ اٹالین شہریوں کی طرح دیئے جانے والے قوانین اور طریقہ کار کے مطابق ہو گا۔
نیڈو سکول ( 3 مہینے - 3 سال)
پراتو کے کمونے کی ویب سائٹ پر والدین کو نیڈو سکول کے بارے میں معلومات دی گئی ہیں۔
نیڈو سکول کی سروس، 3 مہینوں کی عمر سے لے کر 3 سال تک کے بچوں کے لئے دیں جاتی ہیں۔
نیڈو سکول میں اندراج کروانے کے لئے، باقاعدہ فارم، مقرر مدت کے اندر پر کرنا ہو گا۔
والدین، اپنی رہائشی علاقے کے علاوہ، پانچ نیڈو سکول تک، اپنی پسند کے مطابق، داخلے کے لئے درخواست پیش کر سکتے ہیں ۔
سکول کی فیس ، Isee یعنی خاندان کی معاشی حالات کے مطابق مقرر کی جاتی ہے۔ یہ دستاویز خاندان کے افراد کی آمدنی، والدین کے حالات اورخاندانی ممبران کے شمار کی بناء پر تیار کیا جاتا ہے۔ CAF ( حکومتی خدمات سینٹر) کے دفتر میں Isee مفت بنوایا جا سکتا ہے۔
نرسری سکول ( 6-3 سال)
پراتو کے کمونے میں والدین کو بلدیاتی نرسری سکول کے بارے میں معلومات دی گئی ہیں۔
نرسری سکول میں، 3 سال کی عمر سے لے کر 6 سال کی عمر تک کے بچے اندراج کروا سکتے ہیں۔
پراتو میں بلدیاتی یا قومی نرسری سکول موجود ہیں۔
نرسری سکول کے تعلیمی سال میں اندراج کی کاروائی کو آسان بنانے اور مذید بہتری کے لئے، بلدیاتی یا قومی سکولوں کا طریقہ کار ایک ہی ہو گا۔
تمام عوامی نرسری سکولوں کے فارم میں سکولوں کی لسٹ نیچے درج ہو گی۔ سکول میں بچوں کو دستیاب جگہ کو دیکھتے ہوئے داخل کیا جائے گا، جس کے لئےاندراج کے فارم کے پوائنٹ اورپسندیدہ جگہ کو گنا جائے گا۔
نرسری سکول میں داخلہ ملنے کی صورت میں، فارم پر دیئے جانے والے دوسرے نرسری سکولوں کے نام کاٹ دیئے جائیں گے۔
قانون کے مطابق، مارچ کے مہینے میں، کمونے دی پراتو کی تعلیمی خدمات کے ویب سائیٹ پر لسٹ شائع کی جائے گی، اس کے علاوہ پراتو کا تعلیمی خدمات کا دفتر اور سکولوں کے اداروں میں بھی یہ لسٹ دیکھی جا سکتی ہے۔
سکول میں داخلے کے بارے میں خاندان کو بذریعہ لیٹر مطلع کیا جائے گا۔
بچے جو کہ داخلہ حاصل نہ کر سکے ہوں، ان کا نام لسٹ میں قائم رہے گا اور سال کے دوران جگہ ملنے پرسکول میں داخل کیا جائے گا۔
تعلیمی تیاری کا پہلا حصہ ( 13-6 سال کی عمر)
تعلیمی تیاری کا پہلہ حصہ پرائمری سکول پر مشتمل ہے جس کی مدت 5 سال ہے، اور سیکنڈری سکول (مڈل) جس کی مدت 3 سال ہے، یہ سکول لازم ہیں۔ تعلیمی تیاری کا آغاز 6 سال کی عمر سے کیا جاتا ہے۔
پرائمری سکول سے سیکنڈری یا مڈل سکول میں حکومتی امتحان دیئے بغیر داخل کر دیا جاتا ہے۔ سکول کے آخری تعلیمی سال میں امتحان دیے جاتے ہیں تا کہ دوسرے لیول میں داخل ہو سکیں۔
تعلیمی تیاری کا دوسرا حصہ( 19- 14 سال کی عمر)
اطالوی تعلیمی نظام کے دوسرے حصے میں طالب علموں کو مختلف قسم کے سکولوں کا انتخاب کرنا ہوگا: مثلاء کالج، آرٹ کالج اور آرٹ کے ادارے، ٹیکنیکل ادارے، پروفیشنل ادارے۔ ان سکولوں میں داخلہ لینے کے لئے اندارج فیس جمع کروانا ہو گی۔
کالج میں تعلیمی تظریات اور خلاصہ پڑھایا جاتا ہے ، جب کہ ٹیکنیکل اور پروفیشنل ادارے میں کام سے معتلقہ مضامین پڑھائے جاتے ہیں۔
ہائی سکول یا کالج دو اور تین سالوں میں تقسیم کیا جاتا ہے، جس کی مدت 5 سال ہے؛ صرف پروفیشنل اداروں میں 3 سال کے بعد انٹرمیڈیٹ ڈپلومہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
اٹلی کے قانون کے مطابق 16 سال کی عمر تک سکول لازم ہے اور اس وجہ سے تعلیمی تیاری کے پہلے حصے کے بعد ہائی سکول یا کالج میں دو سال تک تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے۔ 16 سال سے 18 سال کی عمر تک ، تعلیمی تیاری کا کورس لازم ہے، جو کہ اس سکول کے علاوہ، پروفیشنل کورس یا کام سیکھنے والے کنٹریکٹ کے ساتھ کام پر کورس کی تیاری کروائی جا سکتی ہے ۔
کالج یا ہائی سکول کے 5 سال کے آخر میں حکومتی بورڈ کا امتحان دینا ہوتا ہے ، جس کے بعد یونیورسٹی میں داخلہ یا کام شروع کیا جا سکتا ہے۔
فیل اور تعلیمی کریڈیٹ
تعلیمی سال کے آخر میں ایک یا اس سے زیادہ مضامین میں فیل (زیادہ سے زیادہ 3 ) ہونے کی صورت میں، کلاس کی کونسل ان مضامین میں پاس کروانے کے لئے ، طالب علم کو کورس کروائیں گے جس کی وجہ سے اگلے تعلیمی سال کے دوران فیل ہونے والے مضامین کے امتحان دیئے جائیں گے۔
اگر طالب علم سکول کے پروجیکٹ اور سرگرمیوں میں حصہ لیتا ہے، تو اسے تعلیمی کریڈیٹ ملتے ہیں، جو کہ حکومتی امتحان کے دوران نمبر کے طور پر گنے جائیں گے۔