اندراج کون کروا سکتا ہے
تمام نابالغ غیر ملکی بچے جن کی عمر(6/16) ہو، ان کے لئے سکول لازم ہوگا۔
نابالغ غیر ملکی بچے جو کہ بغیر ایناگرافی دستاویزات اور/ یا بے قاعدہ ہوں ، ان کا اندراج ریزرو رکھا جائے گا، جس میں بچے کی باقاعدہ تعلیم پر کوئ اثر نہ پڑنے کا خیال رکھا جائے گا۔
کلاس کا منتخب
نابالغ غیر ملکی بچوں کا کلاس میں اندارج ان کی ایناگرافی عمر کے مطابق کیا جائے گا۔ خاص حالات میں، اساتذہ کے فیصلے کے ساتھ طالب علم کو پچھلی کلاس یا اگلی کلاس میں عمر کے مطابق رکھا جائے گا جو کہ اس بناء پر ہو گا:
- قابلیب، صلاحیت اور طالب علم کی تیاری کا لیول؛
- اپنے ملک کا تعلیمی انتظام
- اپنے ملک میں کیے جانے والے تعلیمی کورسز
- حاصل کردہ تعلیمی سرٹیفکیٹ
پیش کردہ دستاویزات
اندارج کے لئے سکول کا رجسٹریشن فارم اور دیگر دستاویزات پیش کرنا لازم ہوں گے:
- ایناگرافی دستاویز جس سے طالب علم اور ہمراہ لوگوں کی شناخت اور رشتہ داری کی پہچان کی جاسکے۔ باقاعدہ رہائش پذیر غیر ملکی شہریوں کو خود تصدیق کردہ سرٹیفکیٹ دینے کا حقل حاصل ہے، لیکن ضرورت پڑنے پر اپنی شناختی کارڈ دیکھانا ہو گا؛
- طبی دستاویزات۔ ویکسینیشن کارڈ اصل حالت میں پیش کرنا لازم ہے اور اس کا اٹالین زبان میں ترجمہ ہونا چائیے ( عدالت یا امیگریشن اور شہریت کے دفتر سے ترجمہ کروایا جا سکتا ہے)۔ اگر نابالغ بچے کے پاس یہ دستاویز موجود نہ ہو تو، ان کا خاندان ، بچوں کے لئے طبی خدمات سے کنٹرول اور مذید درکار کردہ ویکسینیشن لگوانے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں؛
- اٹالین سکول سے دوسرے سکول میں ٹرانسفر ہونے کے لئے پرانے سکول سے حاصل کردہ " اجازت نامہ" اپنے نئے سکول میں پیش کرنا لازم ہو گا۔
کیسے اور کہاں اندراج کروائیں
بچوں کا اندراج سکول کے ادارے میں ہی کیا جائے گا۔ سکول میں جگہ نہ ہونے کے باوجود ، سکول کا ادارہ تمام اندارج جمع کریں گے۔ سکول کا ادراہ جو کہ اندارج قبول کریں گے ، جگہ نہ ہونے کی صورت میں طالب علم اور ان کے خاندان کو دسروے سکولوں میں جگہ ڈھونڈنے میں مدد کریں گے۔ معلومات اور وضاحت کے لئے سکول یا امیگریشن اور شہریت کے دفتر سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
پرائمری سکول کی پہلی کلاسوں کے بچے اور سیکنڈری سکول کے پہلے گریڈ کے بچوں کے لئے اندراج بذریعہ آن لائین صرف عوامی تعلیم وزارت کے ویب سائٹ پر کیا جاتا ہے۔
وزارت کے ویب سائٹ پر https://unica.istruzione.gov.it/en/orientamento/iscrizioni بذریعہ انٹرنیٹ "Iscrizione on line".